Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو چیئرمین نادرا کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

022216192a5269e

لاہور ہائیکورٹ کا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو چیئرمین نادرا کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کرلیا، شہری اشبا کامران نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیرمین نادرا تقرری کو چیلنج کیا تھا۔

جسٹس عاصم حفیظ نے چیرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔

نگران وفاقی حکومت نے اکتوبر 2023 میں اس وقت جنرل ہیڈکوارٹز (جی ایچ کیو) میں تعینات آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت نگران کابینہ کے اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کے لیے وزارت داخلہ کی سمری پر تین مجوزہ ناموں میں سے لفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ سلیکشن کمیٹی نے نادرا کے چیئر مین کے لیے تین بہترین امید واروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے اور کابینہ نے تفصیلی غور خوص کے بعد نادرا کے نئے چئیر مین کے لیے لیفٹننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

بعد ازاں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب وفاقی حکومت نے 29 مارچ 2024 کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی۔

وفاقی حکومت نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ کہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سے کم نہ ہو۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی نگران دور حکومت میں 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔

نگران حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر اکتوبر 2022 میں لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے 12 میجرجنرلز میں شامل تھے۔

انہوں نے نادرا کے چیئرمین اسد رحمٰن گیلانی سے چارج لیا تھا جو 2023 میں طارق ملک کے استعفے کے بعد چیئرمین نادرا تعینات ہوئے تھے۔

طارق ملک نے 14 جون کو تین سالہ مدت پوری ہونے سے ایک سال قبل عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیا تھا اور اس سے قبل انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

Tags: جسٹس عاصم حفیظ حکم عہدے سے ہٹانے لاہور ہائی کورٹ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نادرا نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی

Post navigation

Previous: گلگت بلتستان میں ‘جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ’ کا آغاز آج ہوگا
Next: خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار میرا تھن کا انعقاد کیا جارہا ہے

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.