Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکنیرڈ کالج لاہور نے انٹرنیشنل اولمپک ڈے بھرپور...

کنیرڈ کالج لاہور نے انٹرنیشنل اولمپک ڈے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق لاہور میں کنیئرڈ کالج برائے خواتین نے بین الاقوامی اولمپک ڈے کو بھرپور جوش و خروش اور مضبوط اسپورٹس مین شپ جذبے کے ساتھ منایا۔ اس تقریب نے طلباء کے درمیان کھیلوں، جسمانی فٹنس اور صحت مند مقابلے کو فروغ دینے کے لیے کالج کے عزم کو ظاہر کیا۔ والی بال، باسکٹ بال، ہاکی اور ٹینس کے مقابلے ہوئے جن میں باصلاحیت کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

کالج کی پرنسپل، پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی اولمپک ڈے منانے سے کھیل، احترام اور دوستی کی ان اقدار کو اجاگر کیا جاتا ہے جو اولمپک جذبے کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب نے طلباء کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور سپورٹس مین شپ کے جذبے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔

کنیئرڈ کالج میں شعبہ کھیل کی سربراہ ڈاکٹر عمارہ رباب نے کالج کے کھلاڑیوں کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلباء میں جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کھیلوں کی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے شعبہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments