اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پنجاب گالف ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والی مینا زینب بین الاقوامی گالف ریفری بن گئی ہیں۔ انہوں نے ملائیشیا کے رائل سیلنگور گالف کلب میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کرکے یہ کامیابی حاصل کی۔ اس تقریب میں متعدد ممالک کے شرکاء جن میں ملائیشیا، چین، کمبوڈیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تائیوان، ویتنام اور پاکستان شامل تھے ۔ وہ یہ اہلیت حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔
مینا کے علاوہ، پاکستان کے چار دیگر چار مردوں نے بھی گالف ریفری کے طور پر کوالیفائی کیا جن میں :
پاکستان گالف فیڈریشن سے ملک کامران
راولپنڈی گالف کلب سے کرنل طاہر ایوب
راولپنڈی گالف کلب سے میجر اسماعیل راؤ
لاہور جیم خانہ سے عمر ضیا