Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

خان یونس:چار دنوں میں ایک لاکھ 80 ہزار افراد کی نقل مکانی

1 minute read
AFP__20240130__34H79HW__v2__HighRes__PalestinianIsraelConflict

خان یونس:چار دنوں میں ایک لاکھ 80 ہزار افراد کی نقل مکانی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس شہر کے ارد گرد چار روز تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

دوسری طرف اس علاقے میں اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں اور باقیات نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور [OCHA] نے کہا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں حالیہ “شدید لڑائی” میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد” وسطی اور مشرقی خان یونس سے پیر اور جمعرات کی درمیانی شب بے گھر ہوئے، جب کہ سینکڑوں دیگر لوگ اب بھی مشرقی خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں”۔

پیر کے روز اسرائیلی فوج نے جنوبی شہر کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس نے اعلان کیا کہ اس کی افواج وہاں زبردستی کام کریں گی۔ تاہم ساتھ ہی فوج نے علاقے کو محفوظ قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کو اس طرف نقل مکانی کے احکامات دیے تھے۔

بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے خان یونس میں آپریشن کے دوران پانچ افراد کی لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا، جن میں ایک خاتون اور دو فوجی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران مارے گئے تھے اور انہیں غزہ کی پٹی منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس ہفتے خان یونس میں حالیہ لڑائیوں کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز کہا کہ اس کی افواج نے شہر میں تقریباً 100 جنگجوؤں کو ختم کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے کہا کہ قیدیوں کی لاشیں زیر زمین چھپی سرنگوں اور دیواروں سے برآمد ہوئی ہیں۔

ہیلیوی نے اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ ان کی افواج “ماضی میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کے قریب تھیں اور ہمیں اس ہفتے تک یہ نہیں معلوم تھا کہ ان تک کیسے پہنچیں”۔

عینی شاہدین اور ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ مشرقی خان یونس کے ارد گرد جمعہ کو پرتشدد لڑائیاں جاری رہیں۔ سول ڈیفنس نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے۔

اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ کے 2.4 ملین افراد کی اکثریت لڑائی کی وجہ سے کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔

Tags: اقوام متحدہ خان یونس شدید لڑائی غزہ کی پٹی فلسطینی نقل مکانی

Post navigation

Previous: کیلیفورنیا کے جنگلوں میں تیزی سے پھیلتی آگ، درجنوں گھر تباہ، چار کاؤنٹیز کو خالی کرا لیا گیا
Next: پیرس اولمپکس: پاکستانی شوٹر گلفام جوزف فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

یہ بھی پڑہیے

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

No one can stop Iran from the World Cup, says Iranian Football Federation-IFF
  • کھیل

ایران کو ورلڈ کپ سے کوئی نہیں روک سکتا، ایرانی فٹبال فیڈریشن

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.