Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

اسرائیل کا رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ آج متوقع

1 minute read
231030-israeli-tanks-al-1219-59bd15

اسرائیل کا رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ آج متوقع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جنگی کونسل (آج) جمعرات کو غزہ کے شہر رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کی تاریخ پر تبادلہ خیال کرے گی۔

خبر رساں ادارے “روئٹرز” کے مطابق رفح میں فوجی آپریشن کی تیاریاں مکمل کرنے کے حوالے سے رپورٹس کے دوران اسرائیل کے ایک سینیئر عہدیدار نے بدھ کو ٹی وی چینل ’i24News‘ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس حوالے سے حکومت کی منظوری کا انتظار ہے اور جمعرات کو جنگی کونسل کے اجلاس کے بعد اس کی تاریخ پر بات ہو گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں فوج بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے حماس کے ساتھ ناکام فائربندی مذاکرات کے بعد اسرائیلی حکومت کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا کہ امریکہ سے اختلافات کے باعث کئی ہفتوں سے ملتوی رفح آپریشن بہت جلد شروع ہو گا۔

تاحال اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

رفح پر ممکنہ آپریشن کے حوالے سے عرب دنیا اور مغربی طاقتوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور عالمی دباؤ کے باعث اسرائیل نے رفح میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

نیتن یاہو حکومت کا دعویٰ ہے کہ رفح میں حماس کی چار مکمل جنگی بٹالین موجود ہیں۔ ان بٹالینز کو حماس کے ہزاروں جنگجوؤں سے کمک ملی، جو دوسرے علاقوں سے نکل رہے ہیں۔

اسرائیلی حکومت سمجھتی ہے کہ اسے غزہ میں فتح اس وقت ہی ہو گی جب رفح پر کنٹرول حاصل کرلیا جائے گا اور حماس کا خاتمہ کر دیا جائے گا اور اپنے قیدیوں کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

تاہم حماس نے رفح میں جنگی بریگیڈز کی موجودگی کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سات اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 200 سے زائد دن ہوگئے ہیں۔ منگل کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ ایک مرتبہ پھر سامنے آئے اور انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اس مہم میں ’شرم اور شکست‘ کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔

بدھ کو غزہ کے حکام نے بتایا کہ اب تک اس جارحیت میں اسرائیلی فوج 34 ہزار 262 فلسطینیوں کو قتل اور 77 ہزار 229 کو زخمی کر چکی ہے۔

اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر کو ہونے والے حملے میں 1139 اسرائیلی ہلاک ہوئے اور 253 کو قیدی بنایا گیا تھا۔

27 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی شروع کر دی تھی۔ اس زمینی آپریشن میں بھی 262 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس دوران سات دن کی عارضی فائر بندی کے دوران فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں متعدد اسرائیلی قیدیوں کو رہا کروا لیا گیا تھا۔

اس کے باوجود 133 قیدی اب بھی حماس کی قید میں ہیں جن میں سے کئی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

ایک روز قبل ہی فلسطینی تنظیم حماس کی طرف سے ایک 23 سالہ قیدی کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں ایک بازو سے جزوی طور پر محروم ہو چکے 23 سالہ ہیرش گولڈ برگ پولین کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں گولڈ برگ پولین نے اپنے قیدی بنانے جانے کے واقعے کا مختصر ذکر کرنے کے علاوہ نیتن یاہو حکومت کی قیدیوں کے بارے میں کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پولین کو سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے غیر معمولی حملے کے روز ایک رقص کی تقریب سے قیدی بنایا گیا تھا۔ وہ سات اکتوبر سے دیگر ساتھیوں کی طرح آج بھی غزہ میں قید ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولین امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ اس مختصر نوعیت کی بنائی گئی ویڈیو پر کوئی تاریخ درج نہیں ہے۔

تاہم پولین خود بتا رہے ہیں کہ وہ سات اکتوبر کو ایک تقریب میں تھے لیکن بعد ازاں جب ہوش میں آئے تو ان کے جسم پر کئی زخم لگے ہوئے تھے اور وہ قید میں تھے۔ ان کا ایک بازو جزوی طور پر متاثر ہوا مگر اب ان کی مجموعی صحت اور حالت معمول کے مطابق نظر آتی ہے۔

ہیرش گولڈ برگ پولین کی والدہ ریچل گولڈ برگ گذشتہ تقریباً سات ماہ سے قیدیوں کی رہائی کے لیے جاری مہم کا سرگرمی سے حصہ ہیں۔

رہائی کے لیے مہم چلانے والے سبھی اسرائیلی نیتن یاہو حکومت کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہیں کیونکہ کئی قیدی خود اسرائیلی فوج کی اپنی بمباری اور فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

Tags: اسرائیل اسرائیل کی جنگی کونسل اسرائیلی میڈیا غزہ کے شہر رفح میں فوجی آپریشن

Post navigation

Previous: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024:سہواگ نے اپنی پلیئنگ الیون کا نام دے دیا
Next: بابر اعظم پر پاکستانی اداکار کے تبصروں پر شدید ردعمل، اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنے پر مجبور

Pakistan's emergency move Spot LNG tender launched after a long hiatus, an attempt to deal with energy crisis
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا ہنگامی اقدام: طویل وقفے کے بعد اسپاٹ ایل این جی ٹینڈر جاری، توانائی بحران سے نمٹنے کی کوشش

Pakistan's big flight into space Two Pakistani astronauts selected for China's mission
  • Top News
  • پاکستان
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

خلا میں پاکستان کی بڑی اڑان: دو پاکستانی خلا باز چین کے مشن کے لیے منتخب

Iran's harsh action in Hormuz delays US attacks - questions remain about ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز میں ایران کی سخت کارروائی، امریکی حملے مؤخر—جنگ بندی پر سوالات برقرار

یہ بھی پڑہیے

Supply crisis in Rawalpindi and Islamabad intensified due to tight security
  • Editor's Pick
  • پاکستان

سخت سکیورٹی کے اثرات، راولپنڈی و اسلام آباد میں سپلائی بحران شدت اختیار کر گیا

Pakistan's big flight into space Two Pakistani astronauts selected for China's mission
  • Top News
  • پاکستان
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

خلا میں پاکستان کی بڑی اڑان: دو پاکستانی خلا باز چین کے مشن کے لیے منتخب

Iran's harsh action in Hormuz delays US attacks - questions remain about ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز میں ایران کی سخت کارروائی، امریکی حملے مؤخر—جنگ بندی پر سوالات برقرار

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's emergency move Spot LNG tender launched after a long hiatus, an attempt to deal with energy crisis
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا ہنگامی اقدام: طویل وقفے کے بعد اسپاٹ ایل این جی ٹینڈر جاری، توانائی بحران سے نمٹنے کی کوشش

Pakistan's big flight into space Two Pakistani astronauts selected for China's mission
  • Top News
  • پاکستان
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

خلا میں پاکستان کی بڑی اڑان: دو پاکستانی خلا باز چین کے مشن کے لیے منتخب

Iran's harsh action in Hormuz delays US attacks - questions remain about ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز میں ایران کی سخت کارروائی، امریکی حملے مؤخر—جنگ بندی پر سوالات برقرار

US-Iran tensions at dangerous juncture, calls for immediate world intervention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران کشیدگی خطرناک موڑ پر، دنیا کی فوری مداخلت کی اپیل

Hope for reduction in economic pressure State Bank receives $1 billion
  • Top News
  • پاکستان

معاشی دباؤ میں کمی کی امید: ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو مل گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.