Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

غزہ میں اسرائیلی فوج کی سرگرمیاں ختم ہو گئیں، اسرائیلی ذمے داران

غزہ میں اسرائیلی فوج کی سرگرمیاں ختم ہو گئیں، اسرائیلی ذمے داران

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں سینئر ذمے داران نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی سرگرمی ختم ہو گئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ نئی انٹیلی جنس معلومات کی دستیابی کی صورت میں غزہ واپسی ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق ذمے داران کا کہنا ہے کہ حماس کے زیادہ تر جنگجو یونٹوں کو ختم کیا جا چکا ہے۔ یہ حماس کے پاس یرغمال افراد کا سمجھوتا شروع کرنے کے لیے مناسب وقت ہے۔

اس سے قبل امریکا، مصر اور قطر نے غزہ پٹی میں فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کے حوالے سے جمعے کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ مثبت ماحول میں ہونے والی بات چیت تعمیری اور سنجیدہ رہی۔ بات چیت میں امریکا نے قطر اور مصر کی سپورٹ کے ساتھ اسرائیل اور حماس کے بیچ خلیج کم کرنے کے لیے تجویز پیش کی۔

ادھر حماس نے تازہ پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم دوحہ میں مجوزہ معاہدے میں اسرائیل کی جانب سے رکھی گئی نئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں”۔ یہ بات حماس کے دو ذمے داران نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتائی۔

حماس کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وفد نے پیش رفت معطل رکھنے کے سلسلے میں نئی شرائط اسی طرح رکھی ہیں جس طرح وہ مصر کے ساتھ سرحدی پٹی کے علاقے میں اسرائیلی فورسز باقی رکھنے کے لیے اصرار کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 31 مئی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیلی تجویز کا انکشاف کیا تھا۔ مجوزہ جنگ بندی تین مرحلوں پر مشتمل ہے۔ اس میں فائر بندی، غزہ پٹی کے گنجان علاقوں سے اسرائیلی فوج کی واپسی، امداد کا داخلہ اور اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

تاہم اس کے بعد فریقین کے بیچ اختلافی نکات کے سبب بات چیت مطلوبہ نتائج کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔

Tags: اسرائیل ختم غزہ کی پٹی فوج کی سرگرمی یرغمال

Post navigation

Previous: امریکہ کا سابق فوجی افسران کی تحویل پر ردعمل،خیر مقدم نہیں کرنا چاہتے:ترجمان دفتر خارجہ
Next: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا: آئی ایس پی آر

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

یہ بھی پڑہیے

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.