Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

جنیوا مذاکرات سے قبل ایران کا نرم مؤقف، پابندیوں کے بدلے اقتصادی فوائد کا عندیہ

Iran's soft stance ahead of Geneva talks, hints at economic benefits in exchange for sanctions

Iran's soft stance ahead of Geneva talks, hints at economic benefits in exchange for sanctions

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک رائٹرز  کی خبر کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ اگر طے پاتا ہے تو اس میں دونوں فریقوں کے لیے واضح اقتصادی فوائد شامل ہونے چاہئیں۔ ایرانی حکام کے مطابق پابندیوں میں نرمی کی صورت میں تیل و گیس کے شعبے، مشترکہ توانائی فیلڈز، مائننگ میں سرمایہ کاری اور حتیٰ کہ طیارہ خریداری جیسے معاملات بھی مذاکرات میں زیرِ بحث آ سکتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان منگل کو جنیوا میں مذاکرات کے ایک نئے دور کی تیاری جاری ہے۔ دونوں ممالک نے رواں ماہ کے آغاز میں ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ بات چیت شروع کی تھی، جبکہ رائٹرز کے مطابق امریکا نے خطے میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھی تعینات کر دیا ہے اور امریکی حکام نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں طویل فوجی کارروائی کے امکان کی تیاری کا بھی عندیہ دیا ہے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ میں اقتصادی سفارتکاری کے نائب ڈائریکٹر حمید غنبری نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا، معاہدے کی پائیداری کے لیے ضروری ہے کہ امریکا بھی ایسے شعبوں میں فائدہ حاصل کرے جہاں زیادہ اور فوری اقتصادی منافع ممکن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے جوہری معاہدے میں امریکی اقتصادی مفادات محفوظ نہیں ہو سکے تھے۔

 امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے براتسلاوا میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ صدر ٹرمپ سفارتکاری اور مذاکراتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن یہ بھی واضح ہے کہ معاہدہ نہ بھی ہو سکے۔ روبیو نے کہا، اب تک کوئی بھی ایران کے ساتھ کامیاب معاہدہ نہیں کر سکا، مگر ہم کوشش کریں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے بی بی سی کو بتایا کہ ایران پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنے جوہری پروگرام پر لچک دکھانے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے کہ وہ ثابت کرے کہ واقعی معاہدہ چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اپنی سب سے زیادہ افزودہ یورینیم کو کم درجے پر لانے پر غور کر سکتا ہے، لیکن ایران صفر یورینیم افزودگی کی شرط قبول نہیں کرے گا۔

ادھر ایران کی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی جنیوا روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے علاوہ آئی اے ای اے اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اقتصادی دباؤ بھی بڑھا رہا ہے اور ایکسیوس کے مطابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایران کی چین کو تیل برآمدات کم کرنے کی کوشش کی جائے۔ چین ایران کی تیل برآمدات کا 80 فیصد سے زائد حصہ خریدتا ہے، اس لیے اس تجارت میں کمی ایران کی آمدن پر بڑا اثر ڈال سکتی ہے۔

Tags: اسٹیو وٹکوف امریکا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ایران جنیوا جوہری معاہدہ جیرڈ کشنر حمید غنبری صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Post navigation

Previous: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی روبیو سے ملاقات، امریکی سفیر نے پاکستان کی اہمیت اجاگر کر دی
Next: سری لنکا  نے آسٹریلیا  کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.