Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اعلان کیا ہے کہ اب آبنائے ہرمز کے ذریعے امریکی اسلحہ اور فوجی سامان کو خطے میں موجود امریکی اڈوں تک منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ پر ایرانی مسلح افواج کا مکمل اسٹریٹجک کنٹرول قائم ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب سے امریکی ہتھیار آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکیں گے، جبکہ دیگر ممالک کے جہاز بھی ایرانی نگرانی میں ہی محفوظ راستہ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے مغربی حصے کی نگرانی پاسدارانِ انقلاب بحریہ جبکہ مشرقی حصے کی نگرانی ایرانی بحریہ کررہی ہے۔ ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے بھی کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا حق حتمی اور ناقابلِ بحث ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی اس بحری راستے سے گزرتی رہی ہے، اس لیے ایران کا یہ اقدام عالمی تجارت اور توانائی منڈیوں کیلئے غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات تاحال کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے، تاہم امریکا کی ریڈ لائن اب بھی یہی ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔

ادھر ایران نے جنگی نقصانات کے ازالے، امریکی پابندیوں کے خاتمے اور خطے میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی مطالبات کو پہلے ہی بے معنی قرار دے چکے ہیں۔

کویت میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی گرفتاری نے بھی صورتحال کو مزید کشیدہ بنادیا ہے۔ کویتی حکام کے مطابق گرفتار افراد دشمنانہ کارروائیوں کیلئے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، تاہم ایران نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق ایران جنگ کے باعث 2026 میں عالمی تیل سپلائی میں روزانہ تقریباً 39 لاکھ بیرل کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل پہلے ہی شدید متاثر ہوچکی ہے۔

اسی دوران چین کا ایک بڑا آئل ٹینکر، جس میں 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل موجود تھا، آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔ فروری میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد یہ تیسرا بڑا چینی ٹینکر ہے جو اس راستے سے گزرا ہے۔

Tags: آبنائے ہرمز امریکا ایران بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا کویت

Post navigation

Previous: سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر
Next: بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.