IPL team owner signs Pakistani spinner Abrar Ahmed for millions-X
انگلینڈ کی فرنچائز کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کے پلیئر ڈرافٹ میں پاکستانی اسپنرز کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہ۔ پاکستان کے مِسٹری اسپنر ابرار احمد کو سن رائزرز گروپ کی ٹیم سن رائزرز لیڈز نے ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں سائن کر لیا۔
اسی طرح ایک اور پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو برمنگھم فینکس نے ایک لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 5 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔
نیلامی سے قبل سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں کہ بھارتی فرنچائز سے منسلک گروپس انگلش ٹورنامنٹ کے لیے کسی پاکستانی کھلاڑی کو منتخب نہیں کریں گے تاہم سن رائزرز لیڈز کی جانب سے ابرار احمد کی خریداری نے ان خبروں کو غلط ثابت کر دیا۔
اس پیش رفت کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔بھارتی صارفین کی جانب سے سن رائزرز گروپ کی کو اونر کاویا مران کو تنقید کا سامنا ہے اور بعض صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی کو ٹیم میں کیوں شامل کیا گیا۔





