Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

شرح سود میں کمی، اسٹاک مارکیٹ 2 روز بعد لڑکھڑا گئی، انڈیکس 3 ہزار 700 پوائنٹس گر گیا

stock

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی کرکے 13 فیصد کرنے کے 2 روز بعد بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں حصص کی قیمتوں میں 3 ہزار 790 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق ٹریڈنگ کے بعد مارکیٹ کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 790 پوائنٹس یا 3.41 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بدھ کو بازار حصص میں کاروبار کے دوران 472 کمپنیوں کے ایک ارب 11 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، 89 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 349 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 34 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

چیز سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر یوسف ایم فاروق کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 200 بی پی ایس کمی کے اعلان کے بعد مارکیٹ گزشتہ دو روز سے رکی ہوئی ہے۔

پیر کو اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 200 بی پی ایس کی محتاط کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنیادی افراط زر، جو 9.7 فیصد پر ہے، مستحکم ثابت ہو رہی ہے، صارفین اور کاروباری اداروں کی افراط زر کی توقعات غیر مستحکم ہیں۔

شرح سود میں کٹوتی کی توقعات مالیاتی ماہرین اور تجارت اور صنعت کے شعبوں کے درمیان وسیع پیمانے پر مختلف ہیں، اگرچہ کاروباری اداروں نے معاشی ترقی کو تیز کرنے کے لیے 400 سے 500 بی پی ایس کی کمی کا مطالبہ کیا تھا، مالیاتی تجزیہ کاروں نے 200 سے 300 بی پی ایس کی کٹوتی کی پیش گوئی کی تھی۔

یوسف ایم فاروق کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ زیادہ معمول کے مرحلے میں منتقل ہو رہی ہے، جہاں شرح سود اور قیمت سے کمائی (پی / ای) میں توسیع کے بجائے آمدنی میں اضافہ بنیادی محرک ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمارے خیال میں ریٹیل سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں قلیل المدتی اتار چڑھاؤ پر ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اس کے بجائے آہستہ آہستہ کمپنیوں کے متنوع پورٹ فولیو کی تعمیر پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

رام دیو اگروال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ معیار، ترقی، طویل المدت اور قیمت کو ترجیح دیں۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ ختم ہوگیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے شرح سود میں کٹوتی کے بعد کے سیشن میں جارحانہ منافع حاصل کیا حالانکہ انٹرا ڈے ٹریڈ میں یہ تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار سے اوپر پہنچ گیا تھا۔

Tags: اسٹیٹ بینک آف پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس حصص کی قیمتوں شرح سود کمی کمی ریکارڈ

Post navigation

Previous: برطانیہ کی اولمپک چیمپیئن کیلی ہوجکنسن بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر قرار
Next: فخر، نافےکی بدولت مارخورز نے ڈولفنز کو ہرا کر چیمپیئنز ٹی 20 کپ سے باہر کر دیا

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.