Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

’سالمیت کو خطرہ ہوا، تو جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں‘، روسی صدر کی امریکا کو وارننگ

http___com.ft.imagepublish.upp-prod-eu.s3.amazonaws

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مبینہ اجازت کے بعد یوکرینی فوج نے روس پر پہلی بار لانگ رینج امریکی میزائل سے حملہ کر دیا، جس پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے نیوکلیئر حملے کے حوالے سے حد کو کم کر دیا۔

غیر ملکی خبر ساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق نظرثانی شدہ ڈاکٹرائن میں ان خطرات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہو جائے۔

اس ڈاکٹرائن کو ’دی بیسک آف اسٹیٹ پالیسی اِن دی فیلڈ آف نیوکلیئر ڈیٹرنس‘ کہا جاتا ہے۔

نئی ڈاکٹرائن میں کہا گیا ہے کہ روس یا اس کے اتحادی بیلاروس کو روایتی ہتھیاروں کے ساتھ جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، اور اس سے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید خطرہ پیدا ہوا، تو کریملن نیوکلیئر حملے کرنے پر غور کرے گا۔

2020 کے حکم نامے کے مطابق سابقہ ڈاکٹرائن میں کہا گیا تھا کہ روس کسی دشمن کی طرف سے جوہری حملے یا ریاست کے وجود کو خطرے میں ڈالنے والے روایتی حملے کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔

ڈاکٹرائن میں یہ بھی شامل ہے کہ نیوکلیئر پاور کی حمایت یافتہ غیر جوہری ملک کے ذریعے روس پر کسی بھی روایتی حملے کو مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ طیاروں، کروز میزائلوں اور بغیر پائلٹ کے طیاروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر روس کی سرحدوں کے اندر حملے پر بھی ایٹمی ردعمل دیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹرائن میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن اور اس کے اتحادیوں کے خلاف فوجی اتحاد (بلاک یا یونین) کی طرف سے کسی بھی ریاست کی طرف سے جارحیت کو مجموعی طور پر اتحاد (بلاک، یونین) کی طرف سے جارحیت سمجھا جائے گا۔

روس اور امریکا کے پاس دنیا کے 88 فیصد جوہری ہتھیار ہیں جبکہ ولادیمیرپیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں روس کے بنیادی فیصلہ ساز ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کی فوج نے آج روس پر پہلی بار لانگ رینج امریکی میزائل سے حملہ کر دیا تھا، کیف نے امریکا کی جانب سے فراہم کردہ میزائلوں سے روس کے سرحدی علاقے بریانسک میں اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی فوج نے کہا تھا کہ یوکرین نے امریکی لانگ رینج میزائلوں سے سرحدی خطے بریانسک میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا، امریکی حکام کی جانب ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد یہ پہلا حملہ ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’دشمن نے صبح 3 بجکر 25 منٹ پر بریانسک میں ایک تنصیب کو 6 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، تصدیق شدہ ڈیٹا کے مطابق حملے میں امریکی ساختہ آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم ( اے ٹی اے سی ایم ایس) کا استعمال کیا گیا ہے‘۔

Tags: امریکا کو خبردار امریکی جو بائیڈن بائیڈن انتظامیہ دی بیسک آف اسٹیٹ پالیسی اِن دی فیلڈ آف نیوکلیئر ڈیٹرنس ڈاکٹرائن روسی صدر ولادیمیر پیوٹن لانگ رینج امریکی میزائل سے حملہ نیوکلیئر حملے یوکرینی فوج

Post navigation

Previous: ایپکس کمیٹی کا اجلاس: بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری
Next: ورلڈ کپ کوالیفائرز 2026: برازیل اور یوراگوئے کا مقابلہ 1-1 سے برابر

Pakistan's historic success after 64 years, winning the Diamond Jubilee Football Tournament-X
  • Top News
  • کھیل

64 سال بعد پاکستان کی تاریخی کامیابی، ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

یہ بھی پڑہیے

PSL 11 profit increases from Rs 2 billion to Rs 7.54 billion-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کا منافع 2 ارب سے بڑھ کر 7.54 ارب روپے تک پہنچ گیا

Younis Khan expressed his willingness to work with PCB-PCB
  • کھیل

یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

Pakistan's historic success after 64 years, winning the Diamond Jubilee Football Tournament-X
  • Top News
  • کھیل

64 سال بعد پاکستان کی تاریخی کامیابی، ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Pakistan's historic success after 64 years, winning the Diamond Jubilee Football Tournament-X
  • Top News
  • کھیل

64 سال بعد پاکستان کی تاریخی کامیابی، ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.