Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

نا انصافیاں اور عدم مساوات مقامی اور عالمی سطح پر بدنام لوگوں کے لیے خلا پیدا کرتی ہیں،وزیراعظم

shehbaz

نا انصافیاں اور عدم مساوات مقامی اور عالمی سطح پر بدنام لوگوں کے لیے خلا پیدا کرتی ہیں،وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مشترکہ تصور اجتماعیت، مساوات، انصاف کے خاص پیمانے کا متقاضی ہے۔

اقوام متحدہ کی سمٹ آف دی فیوچر سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے حالت زار میں اس اجتماعیت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اجتماعیت کا یہ تصور غریبوں کے لیے بڑھتے ہوئے بوجھ، بڑھتی ہوئی غربت کے سبب دھند لا جاتا ہے، ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی عدم مساوات، عدم برداشت، دہشت گردی کے پر تشدد واقعات، غیر قانونی غیر ملکی قبضے نیز ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کے ضمن میں جانبدارانہ طرز عمل سے اجتماعیت کا تصور دھند لارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فریم ورک میں نمایاں اصلاحات کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے بہتر رعایتی فنانسنگ، سرکاری ترقیاتی امداد میں اضافہ اور کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کی جانب سے زیادہ قرضوں کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں قرضوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی مالیاتی حل نکالنے کی ضرورت ہے جس میں واجب الادا قرضوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے استعمال کی اجازت اور قرضوں کی مساوانہ معافی شامل ہے، ٹیکنالوجی میں شدت ترقی کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق یہ بہت ضروری ہے کہ یہ ٹیکنالوجیز تمام لوگوں بالخصوص عالمی جنوب کے شہریوں کے لیے قابل رسائی ہوں، اختراعات تک آسان رسائی ہمارے لوگوں کو با اختیار بنا سکتی ہے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجی کی ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کے لیے دنیا کو نئے اور مؤثر تحفظاتی نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نا انصافیاں اور عدم مساوات مقامی اور عالمی سطح پر بدنام لوگوں کے لیے خلا پیدا کرتی ہیں، ضاص طور پر ایسے ممالک میں جو موسمیاتی خطرات اور زیادہ قرضوں کے بوجھ سے دو چار ہیں، ان ممالک کو دہشت گردی اور گمراہ کن خبروں کا بھی سامنا ہے، ان اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے آج مؤثر بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مستقبل کا سربراہی اجلاس ایک عظیم موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

Tags: اجتماعیت اقوام متحدہ انصاف سمٹ آف دی فیوچر مساوات وزیرِ اعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: ایشین ڈیویلپمنٹ بنک نے پاکستان کے لیے 320 ملین ڈالر کی منظوری دے دی
Next: معین خان کا پاکستان سے بھارت میں مستقبل کے ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرنے پر زور

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.