Sunday, October 13, 2024
Homeانڈیاراہول گاندھی نے مسلمانوں کے دل جیت لئے،اسمبلی میں حضرت محمد ﷺ...

راہول گاندھی نے مسلمانوں کے دل جیت لئے،اسمبلی میں حضرت محمد ﷺ پر درود پڑھ لیا

راہول گاندھی نے مسلمانوں کے دل جیت لئے،اسمبلی میں حضرت محمد ﷺ پر درود پڑھ لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور اس کے انتہا پسند ہندو وزراء کی موجودگی میں اسلام کی امن پسندی اور تشدد سے نفرت کاذکر کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کا حوالہ دیا اور حضور نبی اکرمﷺ کا اسم مبارک لیتے ہوئے آپؐ پر درود بھیجا۔

حضور پاک ﷺ پر درود بھیجتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی، خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ مت ڈرو۔

اس منظر کو دیکھتے مودی اور اس کےرفقا دم بخودہو کر رہ گئے ،راہول گاندھی نے دو گھنٹے کی تقریر میں کہا کہ بی جے پی رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں، بی جے پی کے لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی نفرت پھیلاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران خطاب راہول گاندھی نے ایک تصویر پیش جس میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا طریقہ واضح تھا جس پر اپوزیشن کی طرف سے اعتراض کیا گیا۔

راہول گاندھی کے بیان پر بی جے پی سیخ پا ہوگئی اور وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جواب میں راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments