Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

1 minute read
India defeated Pakistan in the Asian Hockey Champions Trophy-Asian Hockey Federation

India defeated Pakistan in the Asian Hockey Champions Trophy-Asian Hockey Federation

+ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چین کے اندرونی منگولیا کے شہر ہولن بئیر میں موکی ہاکی ٹریننگ بیس پر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل راؤنڈ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا میچ شروع ہوتے ہی چھٹے منٹ میں احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلا دی لیکن یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور 12ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان ہرمیت پریت سنگھ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

دوسرا کواٹر شروع ہوا تو بھارت نے پھر پنالٹی کارنر لیا اور دوسرا گول کرکے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کرلی ہاف ٹائم پر بھارت کو دو ایک کی سبقت حاصل تھی۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا زیادہ تر کھیل بھارتی ہاف میں ہوا پاکستان نے اس کواٹر میں پانچ پنالٹی کارنر لئے لیکن کسی ایک کو بھی گول میں تبدیل نہ کرسکی۔

پاکستان ٹیم کو دو مرتبہ دس دس کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا ایک بار سفیان نے فاول کیا تو انہیں پانچ منٹ باہر بیٹھنا پڑا ور آخری کواٹر میں رانا وحید نے فاول کیا جس پر انہیں دس منٹ کیلئے باہر کردیا گیا۔

آخری کواٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور یوں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

میچ کے دوران پاکستان کے ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

پاکستان نے جمعرات کو چین کے خلاف 5-1 سے جیت درج کی جبکہ انہوں نے اپنے تیسرے میچ میں جاپان کو شکست دی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان بمقابلہ بھارت

Post navigation

Previous: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کےخلاف برتری حاصل کر لی
Next: اویس منیر، اسجد اقبال نے سنوکر ورلڈ کپ کے افتتاحی میچوں میں کامیابی حاصل کر لی

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.