Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبھارت نے 92 سال میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخی سنگ...

بھارت نے 92 سال میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

Published on

spot_img

بھارت نے 92 سال میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو چنئی میں بنگلا دیش کو 280 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر بلآخر بھارتی کرکٹ ٹیم نے 92سال بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔

بنگلا دیش کو ہرا کر بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ میں فتوحات شکست کی تعداد سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

بانوے سال بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے جیتے ہوئے میچز کی تعداد ان کے ہارے ہوئے میچز سے زیادہ ہوگئی۔

اب بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ میچز میں 179 فتوحات ہیں اور 178 ٹیسٹ میچز میں بھارت کو شکست سے کا سامنا کرنا پڑا.

بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں92 سال بعد تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ ریکارڈ صرف 5 ٹیموں کے پاس ہے جن کی ہار کی تعداد سے زیادہ جیت کی تعداد ہے بھارت کے علاوہ یہ اعزاز آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور پاکستان کے پاس ہے۔

بھارت نے اپنا پہلا ٹیسٹ 1932میں سی کے نائیڈو کی قیادت میں کھیلا تھا لیکن انہیں 158رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ کے بعد سے بھارت کبھی بھی اپنے جیتے ہوئے میچز کی تعداد اپنے ہارے ہوئے میچز کی تعداد سے اوپر لے جانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا لیکن اب 92 سال بعد یہ ممکن ہوگیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this