Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں،(ن) لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، بلاول بھٹو

وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں،(ن) لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، بلاول بھٹو

وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں،(ن) لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور (ن) لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصولی فیصلہ ہوا کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے، ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ہے، مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث میں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں، خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا ہوں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے مگر پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی بحران کو جنم نہیں دیں گے، نئے الیکشن اور سیاسی بحران سے بچنے کے لیے حکومت سازی میں تعاون کریں گے، پیپلز پارٹی سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتی، اگر کوئی پارٹی حکومت نہ بنا سکی تو نیا الیکشن ہو گا۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق چلے گی، پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارتیں نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ْ

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن جیسا بھی ہوا عوام نے حصہ لیا، عوام اب مزید عدم استحکام نہیں چاہتی، نئے الیکشن اور سیاسی بحران سے بچنے کے لیے حکومت سازی میں تعاون کریں گے، حکومت کی تشکیل کے لیے (ن) لیگ کے امیدوار کو وزیر اعظم کا ووٹ دیں گے، اگر پیپلز پارٹی حمایت نہیں کرتی تو دوبارہ الیکشن ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اس طرف لے کر جائیں جو عوام کا حق ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر کریں۔

انہوں نے بتایا کہ 18 ماہ کی سابق حکومت میں پارٹی کو شکایات تھیں.

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں حکومت بنائے، خواہش ہے آصف زرداری ملک کے صدر بنیں، ملک جل رہا ہے، آگ بجھانے کی صلاحیت صرف آصف زرداری کے پاس ہے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ ہم صدر، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار کھڑا کریں گے۔

8 فروری کے بعد میں حکومت بنانے کا جشن منا رہا ہوں گا،بلاول بھٹو

Tags: آصف علی زرداری بلاول بھٹو پیپلز پارٹی صدر وزیر خارجہ وفاقی کابینہ

Post navigation

Previous: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے بڑے بلے باز باہر
Next: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کر دیا

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

یہ بھی پڑہیے

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Pakistan likely to make two changes in second Test against Bangladesh-PCB
  • کھیل

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دو تبدیلیوں کا امکان

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.