Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد، نوٹی فکیشن جاری

1 minute read
PA-Property-Tax-Tips-1230-1920w

اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد، نوٹی فکیشن جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا، سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں 140 اسکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس اور 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن سے معلوم ہوا ہے کہ 90 سے 120 کنال تک فارم ہاؤسز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ہوگا، بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں فی اسکوائر فٹ 32 روپے ٹیکس عائد ہوگا، بیسمنٹ میں 22 روپے اسکوائر فٹ اور رہائشی اپارٹمنٹ پر 26 روپے فی اسکوائر فٹ ٹیکس عائد ہوگا۔

سی ڈی اے کا نوٹی فکیشن میں کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 22 روپے اسکوائر فٹ پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اسی طرح پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں 180 روپے فی اسکوائر یارڈ جب کہ مارکیز اور میرج ہالز میں 13 روپے فی اسکوائر فٹ پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ادھر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں درجنوں کاروباروں کیلئے پوائنٹ آف سیل سسٹم لازمی قرار دے دیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی 2024 سے نجی سکولوں، ہسپتالوں، بڑے پرچون فروشوں، ہوٹلوں، فٹنس سینٹرز سمیت درجنوں کاروباروں کے لیے پوائنٹ آف سیل سسٹم لازمی قرار دے دیا ہے، اس حوالے سے ایف بی ار نے ایس ار او 428 (I)/2024 جاری کر دیا، جس کے تحت پوائنٹ اف سیل سسٹم کیلئے کاروباری اداروں کو ایف بی آر کے منظور کردہ سافٹ ویئر اور ہارڈویئر نصب کرنا ہوں گے، ایف بی آر نے ایسی ڈیوائسز فروخت کرنے والے وینڈرز سے کہا ہے کہ وہ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دیں۔

Tags: اسلام آباد پراپرٹی ٹیکس سی ڈی اے سیکٹرز

Post navigation

Previous: ویرات کوہلی نے اپنے مداحوں سے درخواست کر دی
Next: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

یہ بھی پڑہیے

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Pakistan likely to make two changes in second Test against Bangladesh-PCB
  • کھیل

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دو تبدیلیوں کا امکان

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.