Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلکرکٹحسن علی نے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں پر ’مضبوط بینچ‘ کا مطالبہ...

حسن علی نے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں پر ’مضبوط بینچ‘ کا مطالبہ کر دیا

Published on

حسن علی نے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں پر ’مضبوط بینچ‘ کا مطالبہ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق حسن علی نے “بڑی سرجری” کے بجائے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے “مضبوط بینچ” کا مطالبہ کیا جس کا اشارہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دیا تھا۔

تاہم، حسن، جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی تھی، نے کہا ہے کہ تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے ۔

حسن نے ایک مقامی کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ چیئرمین نے کس تناظر میں سرجری کا ذکر کیا ہے کیا وہ تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کر دیں گے؟ جو کہ ممکن نہیں ہے مجھے یہ کہتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے بیک اپ نہیں ہیں کہ ہم تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کر سکیں.

میں نہیں جانتا کہ سرجری کیا ہوگی لیکن چیزیں بالکل درست ہونی چاہئیں اور کرکٹ کی بہتری کے لیے کی جانی چاہیے چیئرمین کو سخت قدم اٹھانے اور ٹھوس فیصلے کرنے چاہیے۔

کھلاڑی نے دیگر ممالک کی مثالیں پیش کیں جن کے پاس متعدد اسکواڈ ہیں اور کہا کہ اگر پاکستان کے پاس مضبوط بینچ ہوتا تو سرجری کی کوئی بات نہیں ہوتی۔

حسن نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی بینچ کی طاقت کو مضبوط بنانا چاہیے، جو دنیا کی ہر ٹیم کرتی ہے ہم نے ماضی قریب میں دیکھا ہے کہ ایک ملک بین الاقوامی دوروں پر دو ٹیموں کو میدان میں اتارتا ہے۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this