Saturday, January 18, 2025
Homeکھیلکرکٹبھارت بمقابلہ سری لنکا: بھارت کے دورہ سری لنکا شیڈول کی...

بھارت بمقابلہ سری لنکا: بھارت کے دورہ سری لنکا شیڈول کی تصدیق ہو گئی

Published on

بھارت بمقابلہ سری لنکا: بھارت کے دورہ سری لنکا شیڈول کی تصدیق ہو گئی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز شیڈول کی تصدیق کر دی ہے جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے شامل ہیں۔

مین ان بلیو پہلی بار نئے کوچ گوتم گمبھیر کی قیادت میں کھیلے گی جنہوں نے حال ہی میں راہول ڈریوڈ کی جگہ لی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن بننے کے بعد ہندوستان کی پہلی اسائنمنٹ زمبابوے کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے، سری لنکا کے خلاف سیریز میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ایکشن میں واپس آتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ایس ایل سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ہندوستان 22 جولائی کو سری لنکا پہنچے گا ٹی ٹوئنٹی سیریز 26 جولائی سے شروع ہوگی۔

دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 27 اور 29 جولائی کو ہونا ہے تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پالی کیلے میں کھیلے جائیں گے اس کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے کولمبو جائیں گی۔

پہلا ون ڈے یکم اگست کو مقرر ہے، دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 4 اور 7 اگست کو شیڈول ہے ون ڈے سیریز کا انعقاد آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ہندوستان 2021 کے بعد پہلی بار سری لنکا کا دورہ کرے گا۔

Latest articles

غزہ میں جنگ بندی: فلسطینیوں کے لیے امن کی ایک مختصر جھلک

غزہ میں محصور نہتے فلسطینیوں پر پچھلے 15 مہینوں سے جاری قتل وغارت کا...

ایران: قاتلانہ حملے میں سپریم کورٹ کے 2 جج جاں بحق، ایک زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ...

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے...

نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حراست میں قید پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی...

More like this