Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

گوادر: ’جبری گمشدہ افراد‘ کے اہل خانہ کا احتجاج، رابطہ سڑکیں بند

18082730a684e89

گوادر: ’جبری گمشدہ افراد‘ کے اہل خانہ کا احتجاج، رابطہ سڑکیں بند

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر میں 2 نوجوانوں کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج کے باعث گوادر اور مکران ڈویژن کا کراچی اور دیگر علاقوں سے رابطہ سڑک 48 گھنٹوں سے بند ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی افراد اور لاپتا افراد کے اہل خانہ نے گزشتہ دو روز سے کوسٹل ہائی وے اور ایم ایٹ موٹروے کو بلاک کر رکھا ہے۔

اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے ذاکر عبدالرزاق اور لالہ رفیق کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

کوسٹل ہائی وے کو تربت گوادر نالینٹ لنک روڈ کے زیرو پوائنٹ پر بلاک کر دیا گیا ہے جس کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

کوچز اور بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے شاہراہ کے دوبارہ کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

سڑکوں کی بندش سے گوادر، کراچی، پسنی، اورماڑہ اور ایران کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، اس کےعلاوہ تربت اور گوادر میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

تاجروں اور تاجر برادری کے رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سڑکیں نہ کھولی گئیں تو قلت مزید بڑھ جائے گی۔

لاپتہ افراد کے ورثاء نے اپنے پیاروں کی بازیابی تک شاہراہ کھولنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد مظاہرین کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات اب تک بے نتیجہ رہے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دونوں سڑکوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوادر اور دیگر علاقوں سے خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین کیمپ میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے بیٹھے ہیں۔

لاپتا افراد کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دو نوجوانوں کو تین ماہ قبل سیکورٹی فورسز زبردستی لے گئے تھے اور ان کے ٹھکانے کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے انہیں یقین دلایا کہ دونوں افراد کو 10 دن بعد رہا کر دیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اگر دونوں افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور قانونی طریقے سے سزا دی جائے۔

حق دو تحریک کے چیئرمین حسین واڈیلہ اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سعید فیض نے بھی احتجاجی مقام کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

Tags: جبری گمشدگی کوسٹل ہائی وے گوادر مکران ڈویژن

Post navigation

Previous: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدتِ ملازمت میں ایک سال کی توسیع دے دی گئی
Next: پیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

یہ بھی پڑہیے

FIFA Series: Mauritania defeats Pakistan 1-0 after thrilling encounter-FIFA
  • کھیل

فیفا سیریز: موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست دیدی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.