Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا موٹرویز پر الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ

1 minute read

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ملک بھر کے موٹرویز پر الیکٹرک کاروں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دے دی۔

حکومت کی جانب سے جاری ابتدائی پالیسی کے مطابق وفاقی حکومت نے جمعرات کے روز موٹر ویز پر 40 کے قریب الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشن کے قیام کی منظوری دی ہے اور جہاں 39 روپے 75 پیسے فی یونٹ کے حساب سے چارجز وصول کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے فنانسنگ کی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز بی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود نے چند تجاویز پیش کیں جس میں دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے سہولیات کی فراہمی کی تجویز بھی شامل تھی۔

ظفر مسعود کی تجویز کے مطابق اس میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو کائیبورپر مزید 3 فیصد اضافے کی شرح سے قرض فراہم کیے جاسکتے ہیں تاکہ بینکوں کو بھی اس سے فائدہ ہو تاہم میٹنگ کے دوران دوسری تجویز کائیبور پر مزید ڈھائی فیصد کی شرح سے قرض فراہم کیے جائیں۔

میٹنگ کے دوران سیکریٹری برائے صنعت کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مزید بات کی جاسکتی ہے- انہوں نے کہا کہ اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں میں موجود بیٹری کی چوریوں کو روکنے کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

میٹنگ کے دوران ان گاڑیوں کی تیاری کے لیے فنانسنگ کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس پر اتفاق کیا گیا کہ وزارت صنعت، فنانس ڈویڑن اور اسٹیٹ بینک باہمی طور پر ان ضوابط کو مزید بہتر بنائیں گے۔

میٹنگ کے دوران سیکریٹری صنعت کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور انہیں سہولیات فراہمی کے حوالے سے پالیسی ڈرافٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور ان میں ضوابط، چارجنگ اسٹیشنز کے لیے پاورٹیرف اور ملک بھر کے موٹر ویز پر ابتدائی طور پر چالیس کے قریب چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی پالیسی شامل ہے اور اس کی تیاری میں وزارت صنعت ماہرین جن میں عالمی تجربہ رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں ان سے مشاورت کی جارہی ہے۔

میٹنگ کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری نے کراچی سے پشاور تک موٹرویز پر چالیس ایسے مقامات کی نشاندہی کی جہاں ان گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جاسکتے ہیں اور بتایا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام اسٹیشنز کے درمیان کم از کم 120 کلومیٹر تک کا فاصلہ ہو تاہم یہ تمام مقامات اس وقت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی زیر ملکیت ہیں۔

اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے (رائٹ آف وے) چیئرمین نے بتایا کہ اس وقت یہ موٹرویز جن کمپنیوں اور ادارے کے تحت چل رہے ہیں ان سے معاہدوں کی رو سے انھیں ان مقامات پر چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی ہدایات جاری کی جاسکتی ہیں۔

Tags: الیکٹرک کاروں چارجنگ اسٹیشنز حکومت قیام کی منظوری موٹرویز

Post navigation

Previous: ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
Next: انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 1997ء قومی اسمبلی میں پیش

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

یہ بھی پڑہیے

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.