Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

‏حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اعلان

feature photo - 2024-07-15T143548.212

‏حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجھاگیا، اس کا بھرپور جواب دوں گا، بس بہت ہوگیا،اب مزید نہیں، پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے اخلاق کو کمزوری سمجھا جاتا ہے، تو میں واضح کردوں کہ حکومت یہ ارادہ رکھتی ہے کہ جس جماعت نے فارن فنڈنگ لی، الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے ممنوعہ فنڈنگ لی، اس حوالے سے واضح ثبوت ہیں کہ فنڈنگ دینے والوں میں بھارتی نژاد امریکی شامل ہیں، امریکا میں موجود مخصوص لابی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں، فارن فنڈنگ کا فیصلہ آپ کے خلاف آیا ہے، مخلتف طریقوں سے اس کیس کو 6 سال تک تاخیر کا شکار کیا کیونکہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ فنڈنگ کرنے والے اس لیے فنڈز دیتے ہیں کہ جب یہ جماعت اقتدار میں آئے گی تو وہ ایسے فیصلے کرے گی جو ان کے حق میں ہوں گے، فارن فنڈنگ کا فیصلہ آپ کے خلاف آچکا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ 9 مئی کو ذاتی مفاد کے لیے ملکی دفاع پر حملہ کیا، آپ کا پورا خاندان اس میں ملوث تھا، تینوں بہنیں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھیں، آپ کا بھانجا وردی کی بحرمتی کر رہا تھا، آگ لگائی جا رہی ہے، آپ (عمران خان) نے انتشار کی سیاست اور آئین کیخلاف ورزی کو فروغ دیا، ملک کے دفاعی اداروں کو نقصان پہنچایا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ویڈیوز میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اس حوالے سے بیانات دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس سے قبل عمران خان کی حکومت نے طالبان کو ملک میں واپس لانے کا فیصلہ کیا تھا، ایک طرف دہشت گردوں کو واپس لا رک پناہ گاہیں دے رہے تھے تو دوسری طرف جی ایچ کیو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کر رہے تھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بطور ایک پاکستانی سوال کرتا ہوں کہ آپ کو کس نے اختیار دیا کہ طالبان کو واپس لا کر بسائیں، پھر ملک کے دفاعی ادارے پر حملہ آور ہوجائیں، ایک طرف دہشت گردوں کو پناہ دے رہیں، دوسری طرف فوج پر حملہ کر رہے ہیں، آپ اس سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، سابق صدر عارف علوی، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائےگا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے جارہے ہیں، حکومت کا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کیس کرے گی، پی ٹی آئی پرپابندی لگانےکےلیےسپریم کورٹ میں کیس دائرکریں گے۔

حکومت نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنےکا اعلان کردیا، انہوں نے کہا حالیہ فیصلے میں یہ تاثر ہ کہ پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف دیا گیا، پی ٹی آئی کہیں پر پارٹی نہیں تھی، ان کے ممبران نے نہیں کہا ہم پی ٹی آئی کے ممبر ہیں، سب سے سنی اتحاد کونسل کا حلف نامہ جمع کرایا، سنی اتحاد کونسل کے منشور میں ہے کہ کوئی غیر مسلم اس کا ممبر نہیں بن سکتا، اس لیے اسے مخصوص نشتیں نہیں مل سکتی تھیں، اتنا بڑا جو ریلیف ملا، تاثر یہ ہے کہ بغیر مانگے ملا ہے، دی گئیں چیزیں اس پٹیشن میں درج ہی نہیں تھیں جو دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے میں قانونی سقم کو دیکھتے ہوئے حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک ایسا فیصلہ آیا ہے جو نظیر بننا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اگلے فیصلے قیامت والے دن اللہ کی عدالت میں ہوں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نظر ثانی اپیل دائر کرنے میں حق بجانب ہیں، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو سنا نہیں گیا، ان کی حق تلفی کی گئی، وہ سمجھتے ہیں کہ اپیل دائر کرنا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن اراکین کو ریلیف دیا گیا، کیا وہ عدالت کے سامنے موجود تھے، کیا الیکشن ایکٹ 2017 کی شقوں کو کالعدم قرار دیا جائے، آئین کو بالائے طاق رکھ دیا جائے، آئین کو شقوں پر عمل نہ کیا جائے، آئین میں ترمیم کرنا کیا پارلیمان کا اختیار نہیں ہے، کیا یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ آئین جو مرضی کہے لیکن ایک پارٹی کو یہ حق دیا جائے گا جو وہ حق نہیں رکھتی، تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آئین کے حوالے سے ہمارے پاس مضبوط نکات موجود ہیں، اس لیے یہ درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

Tags: برداشت پابندی پاکستان تحریک انصاف تحمل عطا تارڑ فیصلہ

Post navigation

Previous: کوپا امریکہ :یوروگوئے نے کینیڈا کو پنالٹیز پر شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی
Next: ایک سیکنڈ کیلئے بھی پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے، پی ٹی آئی

Debt burden and inflation risk increase concerns ahead of budget
  • Top News
  • پاکستان

قرضوں کا بوجھ اور مہنگائی کا خطرہ، بجٹ سے پہلے تشویش میں اضافہ

Iran's new offer Ceasefire in exchange for opening Hormuz, proposal to postpone nuclear talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی نئی پیشکش: ہرمز کھولنے کے بدلے جنگ بندی، ایٹمی مذاکرات مؤخر کرنے کی تجویز

High-level meetings in China, President Zardari's visit begins today
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

چین میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، صدر زرداری کا دورہ آج سے شروع

یہ بھی پڑہیے

Iran-US tensions Negotiations stalled, Iranian Foreign Minister arrives in Russia, important meeting with Putin expected
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی: مذاکرات تعطل کا شکار، ایرانی وزیر خارجہ روس پہنچ گئے، پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع

Debt burden and inflation risk increase concerns ahead of budget
  • Top News
  • پاکستان

قرضوں کا بوجھ اور مہنگائی کا خطرہ، بجٹ سے پہلے تشویش میں اضافہ

Iran's new offer Ceasefire in exchange for opening Hormuz, proposal to postpone nuclear talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی نئی پیشکش: ہرمز کھولنے کے بدلے جنگ بندی، ایٹمی مذاکرات مؤخر کرنے کی تجویز

Bangladesh announces squad for Test series against Pakistan-BCB
  • کھیل

بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Debt burden and inflation risk increase concerns ahead of budget
  • Top News
  • پاکستان

قرضوں کا بوجھ اور مہنگائی کا خطرہ، بجٹ سے پہلے تشویش میں اضافہ

Iran's new offer Ceasefire in exchange for opening Hormuz, proposal to postpone nuclear talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی نئی پیشکش: ہرمز کھولنے کے بدلے جنگ بندی، ایٹمی مذاکرات مؤخر کرنے کی تجویز

High-level meetings in China, President Zardari's visit begins today
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

چین میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، صدر زرداری کا دورہ آج سے شروع

Arrival of US delegation, Iran's tough stance - negotiations uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکی وفد کی آمد، ایران کا سخت مؤقف—مذاکرات غیر یقینی کا شکار

Sohail Asif's leadership, historic progress of Pakistani startups
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

سہیل آصف کی قیادت، پاکستانی اسٹارٹ اپ کی تاریخی پیش رفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.