الرئيسيةکھیلگلاسگو 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے تیار

گلاسگو 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے تیار

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا نے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی سے دستبرداری اختیار کر لی ہے جس وجہ سے گلاسگو 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے ۔ تاہم اس کے بعد آسٹریلوی حکام نے گلاسگو کی پیشکش کو مکمل کرنے میں مدد کے لیے “کروڑوں پاؤنڈ کی سرمایہ کاری” کا وعدہ کیا تاکہ اس کثیر الکھیل ایونٹ کو بچایا جا سکے۔ گلاسگو، جس نے 2014 میں کھیلوں کی میزبانی کی تھی، اب کم کھیلوں کے ساتھ ایک چھوٹے ایونٹ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ایک اور اہم پیش رفت میں، برطانوی حکومت نے گزشتہ ہفتے اسکاٹش حکومت کو یقین دلایا کہ ان گیمز کے انعقاد کے لیے عوامی پیسے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے، کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن (سی جی ایف) کے صدر کرس جینکنز نے کہا کہ گلاسگو عالمی معیار کے کامن ویلتھ گیمز منعقد کرے گا اور مستقبل کے لیے ایک نیا ماڈل بنائے گا۔ مسٹر جینکنز نے یہ بھی واضح کیا کہ ان گیمز کے لیے اسکاٹش یا برطانوی حکومت سے مالی مدد کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے، ان گیمز کی فنڈنگ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن (سی جی ایف) کی 100 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری اور نجی آمدنی سے کی جائے گی۔

اگر معاہدے کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو گلاسگو میں 2026 کے کامن ویلتھ گیمز میں 10 سے 13 کھیل ہوں گے جبکہ اس کے برعکس 2014 میں ان گیمز میں 18 کھیل شامل تھے ۔ سی جی ایف کے صدر، کرس جینکنز کا خیال ہے کہ گلاسگو ایک اعلیٰ معیار کا ایونٹ پیش کر سکتا ہے اور مستقبل کے کھیلوں کے لیے ایک مثال قائم کر سکتا ہے۔
واضح رہے پاکستان بھی 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کا حصہ ہوگا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this