فیفا ورلڈ کپ میں آج کھیلے گئے تین میچز میں میکسیکو، کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔
گروپ اے کے میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی میکسیکو کی جانب سے لوئیس رومو نے 50ویں منٹ میں فیصلہ کن گول اسکور کیا۔
گروپ بی میں کینیڈا نے قطر کو 6-0 سے عبرتناک شکست دی، جوناتھن ڈیوڈ نے ہیٹ ٹرک اسکور کی جبکہ کینیڈا نے ورلڈ کپ تاریخ میں اپنی پہلی فتح بھی حاصل کرلی۔

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا ہرزوگوینا کو 4-1 سے ہرا کر تین اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔
