اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یورپی فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے اعلان کیا ہے کہ 28 نومبر کو ترکی کے کلب بیسکٹاس اور اسرائیلی کلب مکابی تل ابیب کے درمیان یوروپا لیگ کا میچ ہنگری میں ایک غیر جانبدار میدان میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اصل میں استنبول میں ہونا تھا کیونکہ بیسکٹاس کا یہ ہوم گیم تھا، لیکن ترک حکومت نے فیصلہ کیا کہ یہ میچ ترکی میں نہیں کھیلا جائے گا۔ جس وجہ سے اب یہ میچ ہنگری کے شہر ڈیبریسن کے ناگیردی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ہنگری حکام کے فیصلے کے مطابق، یہ میچ شائقین کے بغیر، یعنی بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا۔
گزشتہ جمعرات کو مکابی تل ابیب کی ٹیم نے یوروپا لیگ میں ایجیکس کے خلاف میچ کھیلا جس میں انہیں 5-0 سے شکست ہوئی۔ اس میچ کے دوران مکابی کے شائقین کی بدامنی کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔
بیسکٹاس نے مزید کہا کہ ہنگری واحد ملک تھا جس نے اس میچ کی میزبانی کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔