Monday, January 13, 2025
Homeکھیلفٹ بالیوروپا لیگ: ایجاکس کی 34 اسپاٹ ککس پر مشتمل تاریخی فتح، اگلے...

یوروپا لیگ: ایجاکس کی 34 اسپاٹ ککس پر مشتمل تاریخی فتح، اگلے مرحلے میں رسائی آسان

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ایجاکس نے پاناتھینائیکوس کے خلاف تاریخی 34 اسپاٹ ککس پر مشتمل ایک ڈرامائی پنالٹی شوٹ آؤٹ جیت کے بعد 13-12 کے فائنل اسکور کے ساتھ۔ یوروپا لیگ کوالیفائنگ کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا موقع حاصل کرلیا ۔

گول کیپر ریمکو پاسویر، جن کی عمر 40 سال ہے، نے پانچ پنالٹی بچا کر اور خود ایک گول کر کے اہم کردار ادا کیا۔ ڈیفینڈر اینٹون گائی نے ایجیکس کے لیے فیصلہ کن پنالٹی پر گول کیا۔ ایجیکس کے دیگر کھلاڑی جن میں برائن بروبی ،برٹرینڈ ٹراور، اور یوری باس شامل تھے کچھ خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اس کے باوجود ایجیکس جیتنے میں کامیاب رہا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ 25 منٹ تک جاری رہا اور اسے ایجاکس کے مینیجر فرانسسکو فریولی نے “ناقابل یقین” قرار دیا۔ انہوں نے ٹیم کی محنت اور لگن کو سراہا۔

یہ شوٹ آؤٹ کانفرنس لیگ میں پچھلے شوٹ آؤٹ کے بعد ، یورپی مقابلے میں دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

ایمسٹرڈیم میں یونانی ٹیم کی 1-0 سے جیت کے بعد ایجیکس نے پاناتھینائیکوس کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کیا تھا، جس کے نتیجے میں اضافی وقت بغیر کسی گول کے ختم ہونے کے بعد کھیل کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پہنچا۔ لیگ مرحلے میں آگے بڑھنے کے لیے ایجاکس کا اگلا چیلنج پولش ٹیمجگیلونیا بیالیسٹک کے خلاف ہے۔

Latest articles

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے میچوں میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ہندوستان...

بنگلہ دیش کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شکیب ڈراپ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

پی سی بی کے چیئرمین نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا اچانک دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

More like this