Friday, July 5, 2024
بین الاقوامیسفارتکار عباس سرور قریشی نے ترکیہ میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے...

سفارتکار عباس سرور قریشی نے ترکیہ میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد دفتر خارجہ میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

سفارتکار عباس سرور قریشی نے ترکیہ میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد دفتر خارجہ میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

ترکیہ میں تعینات پاکستان کےڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی اپنی سفارتی ذمہ داریاں مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے ۔

عباس سرور قریشی نے ترکیہ میں اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کر کےدفتر خارجہ اسلام آباد پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ تمام قابل ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرکے خوشی ہوئی اور اسلام آباد میں ایک اور افزودہ تجربے کے منتظر ہیں۔

اردو انٹرنیشنل

واضح رہے کہ ترکیہ میں اپنی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر پاکستان ایمبیسی ترکیہ نے عباس سرور قریشی کو مبارکباد پیش کی اور مشن کے لیے شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا.

اردو انٹرنیشنل

واضح رہے کہ عباس سرور قریشی اس سے پہلے پاکستان ایمبیسی فرانس میں بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں.

دیگر خبریں

Trending