Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

افریقی ملک تنزانیہ میں طوفانی بارشوں کی تباہی، 155 افراد ہلاک

Heading (16)

افریقی ملک تنزانیہ میں طوفانی بارشوں کی تباہی، 155 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 155 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق تنزانیہ کے وزیر اعظم قاسم مجالیوا نے مخصوص موسمیاتی تغیرات کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق بتایا۔

تنزانیہ اور مشرقی افریقا کے دیگر ممالک ایسے خطے میں واقع ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرات سے دوچار ہے، خطے جاری موسم برسات کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں جب کہ کینیا میں بھی درجنوں اموات کی اطلاعات ہیں۔

قاسم مجالیوا نے کہا کہ بارشوں سے 51 ہزار سے زیادہ گھر اور 2 لاکھ سے زیاد افراد متاثر ہوئے ، بارشوں کے باعث 155 اموات ہوئیں جب کہ 236 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

قاسم مجالیوا نے تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ہونے والی شدید ’ال نینو‘ بارشوں نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ بارشوں کے باعث اموات کے علاوہ، فصلوں، گھروں، شہریوں کی املاک اور انفراسٹرکچر سڑکوں، پلوں اور ریلوے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ال نینو ایک قدرتی موسمیاتی سیزن ہے جو عام طور پر دنیا بھر میں بڑھتی گرمی، دنیا کے کچھ حصوں میں خشک سالی، دیگر خطوں میں شدید بارشوں سے منسلک کیا جاتا ہے اور یہ مشرقی افریقا میں تباہ کن اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔

Tags: طوفانی بارشوں لینڈ سلائیڈنگ مشرقی افریقی ملک تنزانیہ وزیر اعظم قاسم مجالیوا

Post navigation

Previous: مارگلہ کی پہاڑیوں کی خوبصورت پگڈنڈیوں اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز
Next: حفیظ نے غیر ملکی کوچز کی تقرری پر بڑا بیان جاری کر دیا

Arrival of US delegation, Iran's tough stance - negotiations uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکی وفد کی آمد، ایران کا سخت مؤقف—مذاکرات غیر یقینی کا شکار

Sohail Asif's leadership, historic progress of Pakistani startups
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

سہیل آصف کی قیادت، پاکستانی اسٹارٹ اپ کی تاریخی پیش رفت

Pakistan's big financial decision Return of $3.45 billion to UAE, pressure on foreign exchange reserves likely to increase
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان کا بڑا مالی فیصلہ: یو اے ای کو 3.45 ارب ڈالر واپس،زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ بڑھنے کا امکان

یہ بھی پڑہیے

High-level meetings in China, President Zardari's visit begins today
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

چین میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، صدر زرداری کا دورہ آج سے شروع

Arrival of US delegation, Iran's tough stance - negotiations uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکی وفد کی آمد، ایران کا سخت مؤقف—مذاکرات غیر یقینی کا شکار

Former Nigerian footballer Michael Eniramo dies during a match-Getty Images
  • کھیل

سابق نائیجیرین فٹبالر مائیکل اینیرامو میچ کے دوران انتقال کر گئے

former-kiwi-fast-bowler-doug-bracewell-banned-for-2-years-for-cocaine-use-AFP
  • کھیل

سابق کیوی فاسٹ بولر ڈگ بریسویل پر کوکین استعمال پر 2 سال کی پابندی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

High-level meetings in China, President Zardari's visit begins today
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

چین میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، صدر زرداری کا دورہ آج سے شروع

Arrival of US delegation, Iran's tough stance - negotiations uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکی وفد کی آمد، ایران کا سخت مؤقف—مذاکرات غیر یقینی کا شکار

Sohail Asif's leadership, historic progress of Pakistani startups
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

سہیل آصف کی قیادت، پاکستانی اسٹارٹ اپ کی تاریخی پیش رفت

Pakistan's big financial decision Return of $3.45 billion to UAE, pressure on foreign exchange reserves likely to increase
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان کا بڑا مالی فیصلہ: یو اے ای کو 3.45 ارب ڈالر واپس،زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ بڑھنے کا امکان

Big shock in the US Navy Secretary of the Navy John Fallon resigns immediately
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی بحریہ میں بڑا جھٹکا: سیکریٹری نیوی جان فیلن فوری عہدہ چھوڑ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.