Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیج ٹایٔمز کی خبر  کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے قبل شہریوں کی بڑی تعداد پمپوں کا رخ کرنے لگی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں شدید رش دیکھنے میں آیا اور کئی مقامات پر انتظار کا دورانیہ 30 سے 60 منٹ تک پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق رات 8 بجے کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی، جہاں ال نہدہ، الورقہ اور شیخ محمد بن زید روڈ کے اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ بعض جگہوں پر یہ قطاریں سروس روڈز اور داخلی راستوں تک پھیل گئیں، جبکہ گوگل میپس پر بھی ٹریفک کی غیرمعمولی صورتحال واضح نظر آئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شام کے ابتدائی اوقات میں فیول بھرانے میں چند منٹ لگتے تھے، مگر رات گئے یہی وقت بڑھ کر ایک گھنٹے تک جا پہنچا۔ اس کے باوجود بڑی تعداد میں افراد قیمتوں میں اضافے سے پہلے ٹینک فل کروانے کو ترجیح دیتے رہے۔

عجمان کے رہائشی کے مطابق انہوں نے وقت سے پہلے پیٹرول بھرانے کی کوشش کی، جس کے تحت پہلی گاڑی میں فیول بھرنے میں صرف 10 سے 15 منٹ لگے، تاہم دوسری گاڑی کے لیے انہیں تقریباً آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بچت محدود ہے، لیکن 40 سے 60 درہم کی بچت بھی اہم محسوس ہوتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چھوٹی گاڑیوں میں ایک ٹینک بھرانے پر تقریباً 40 درہم تک جبکہ بڑی گاڑیوں میں 100 درہم سے زائد کی بچت ممکن ہے، جس کی وجہ سے شہری طویل انتظار کے باوجود پمپوں پر موجود رہے۔

ٹرانسپورٹ اور ڈرائیونگ سے وابستہ افراد کے لیے یہ صورتحال زیادہ اہم رہی۔ ایک ڈرائیور نے بتایا کہ روزانہ ایندھن خرچ ہونے کے باعث معمولی بچت بھی مجموعی طور پر بڑا فرق ڈالتی ہے، اسی لیے انہوں نے ایک گھنٹے تک انتظار کیا۔

Post navigation

Previous: اوریکل میں اچانک بڑی چھانٹیاں، ہزاروں ملازمین کو صبح سویرے برطرفی نوٹس
Next: ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

یہ بھی پڑہیے

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Bangladesh wins first ODI series against Australia after 21 years of wait-BCB
  • کھیل

21 سالہ انتظار ختم، بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.