Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلاولمپکس میں کوکین کی خریداری میں ملوث آسٹریلوی ہاکی کھلاڑی کو 12...

اولمپکس میں کوکین کی خریداری میں ملوث آسٹریلوی ہاکی کھلاڑی کو 12 ماہ کی پابندی کا سامنا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہاکی کھلاڑی ٹام کریگ پر 12 ماہ کے لیے کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ انہیں پیرس 2024 اولمپکس کے دوران کوکین خریدنے کی کوشش کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کریگ کو اپنی 12 ماہ کی پابندی کے چھ ماہ ہر صورت پورے کرنے ہوں گے اور پھر اگر رویے میں تبدیلی اور اصولوں پر عمل کرتا ہے تو پابندی کے اگلے چھ ماہ معطل کردیے جائیں گے ۔

ہاکی آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ کریگ کی پابندی 9 ستمبر سے شروع ہوئی تھی۔ اگر وہ اپنے رویے میں تبدیلی لاتے ہیں تو وہ 2025 کے سیزن کے لیے دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔

اگرچہ کریگ پر کسی جرم کا الزام نہیں لگایا گیا تھا، لیکن اسے ایک جج کی جانب سے وارننگ موصول ہوئی جب فرانسیسی پولیس نے اسے پیرس میں آسٹریلیا کے کوارٹر فائنل میں شکست کے فوراً بعد مبینہ طور پر کوکین خریدنے کی کوشش کرنے پر روک دیا۔

ہاکی آسٹریلیا نے کہا کہ کریگ کو اپنی سزا کے حصے کے طور پر مطلوبہ تربیتی اور تعلیمی پروگرام مکمل کرنا ہوں گے اور وہ سپورٹ سروسز تک رسائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کی فلاح و بہبود ایک ترجیح ہے۔ آسٹریلیا کی شیف ڈی مشن اینا میئرز نے کہا کہ کریگ ایک اچھے انسان ہیں جنہوں نے غلطی کی۔

یاد رہے کریگ نے آسٹریلیا کے لیے 100 سے زیادہ کھیل کھیلے ہیں اور ٹوکیو 2021 اولمپکس میں ٹیم کو چاندی کا تمغہ جیتنے میں مدد کی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments