Thursday, January 16, 2025
Homeکھیلسنسناٹی اوپن: آرینا سبالینکا نے ایگا سویٹیک کو ہرا کر فائنل میں...

سنسناٹی اوپن: آرینا سبالینکا نے ایگا سویٹیک کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئیں

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بیلا روس کی آریانا سبالینکا نے عالمی نمبرون پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کےپہلے سیمی فائنل میچ میں بیلا روس کی 26 سالہ آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سبالینکا نے 23 سالہ حریف پولش ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آریانا سبالینکا اور آئیگا سویٹیک 2024 میں میڈرڈ اوپن اور اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں دو بار آمنے سامنے ہوئیں لیکن سبالینکا دونوں فائنلز میں آئیگا سویٹیک سے ہار گئی تھی۔

بیلا روس کی 26 سالہ آریانا سبالینکا کا ویمنز سنگلز فائنل میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی جسیکا پیگولا سے ہوگا، جنہوں نے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی پاؤلا بدوسا کو شکست دی تھی،ان کی فتح کا سکور 2-6، 6-3 اور 3-6 رہا۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this