Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

چیف جسٹس کسٹم حکام پر برس پڑے،کسٹم والے پیسے لیکرسمگلنگ کراتے،بعد میں خود ہی پکڑواتے ہیں

justice-qazi-faez-isa-1

چیف جسٹس کسٹم حکام پر برس پڑے،کسٹم والے پیسے لیکرسمگلنگ کراتے،بعد میں خود ہی پکڑواتے ہیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا کسٹم حکام کی جانب سے اسمگلنگ ٹرک پکڑنے سے متعلق کیس کی سماعت کی .

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کسٹم حکام پہلے خود پیسے لے کر گاڑیاں اسمگل کراتے اور بعد میں خود ہی پکڑوا دیتے ہیں۔اس دوران چیف جسٹس نے کسٹم کے وکیل کی سرزنش کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت میں دلائل دے رہے ہیں نہ قانون کی بات کررہے ہیں، کسٹم حکام کے علم میں آئے بغیرپشاوربارڈر سے 400کلو میٹر اندرگاڑی پکڑی گئی، کسٹم حکام پہلے خود پیسے لیکر گاڑیاں اسمگل کراتے اور بعد میں خود ہی پکڑوادیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسٹم ڈپارٹمنٹ کے خلاف انکوائری کیوں نہ کی جائے، ٹرک 1996 میں بنایا گیا اور 2016 میں پکڑا، 22 سال تک کہاں چلتا رہا، اسمگلنگ کہاں سے ہوتی ہے، یہ ٹرک ماچس کی ڈبی نہیں،کس راستے سے آیا کسٹم حکام کوپتا ہی نہیں، پشاور میں جاکر دیکھیں کیسے گاڑیاں اسمگل ہوتی ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ کیوں نہ کلکٹر کسٹم کوبلالیں کہ پاکستان میں یہ کیاچیزیں ہورہی ہیں، کسٹم حکام نے غیر ضروری مقدمہ بازی کی، معاملہ سپریم کورٹ پہنچا اور پھر عدالتوں کا وقت ضائع کیا، ایسے غیرضروری مقدمات کے باعث عدالتوں میں اصل مقدمات نہیں سنے جاسکتے، آئندہ کسٹم حکام ایسے غیرضروری مقدمات دائر کرنے سے اجتناب کریں۔

اس دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ گاڑیاں اسمگل ہوتی ہیں تو مکمل ٹیمپرنگ کی جاتی ہے مگر ٹرک کا چیسز نمبر ٹیمپر ہی نہیں ہوا۔

بعد ازاں عدالت نے کسٹم کی اپیل خارج کردی۔

Post navigation

Previous: اسرائیل جنوبی غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں شدت بڑھا رہا ہے
Next: پاکستان رواداری، تکثیریت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے: مسعود خان

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.