Monday, July 15, 2024
Top Newsآج کی تاریخ میں ہی انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے،چیئرمین پی...

آج کی تاریخ میں ہی انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی

آج کی تاریخ میں ہی انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دیا جائے، الیکشن کمیشن عدالتی حکم کا احترام کرے اور اس پر لازم ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے الگ ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نیب کا ٹرائل تیزی چلایا جارہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی سماعتوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے، ایسے ہی نیب کورٹ کے ٹرائل کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔

دیگر خبریں

Trending

ٹرمپ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچ گئے،ٹرمپ...

0
ٹرمپ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچ گئے،ٹرمپ کو آج صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قاتلانہ حملے...