Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے پر برطانوی اور بھارتی صحافی برس پڑے

ایشیا کپ اور آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر بھارتی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے برطانوی اور بھارتی صحافیوں نے اس عمل کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

بھارتی نژاد برطانوی صحافی اور مصنف مہر بوس نے ایک بھارتی ٹاک شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا ایک ایسے ملک کے شایانِ شان نہیں جو خود کو عالمی طاقت قرار دیتا ہے ان کے مطابق کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے اور اس طرح کے اقدامات ملک کی نادانی ظاہر کرتے ہیں۔

اسی پروگرام میں معروف بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ ایاز میمن نے بھی اس پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ازخود ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا، اس کے پیچھے حکومتی ہدایات کارفرما ہو سکتی ہیں۔

اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر سنجے منجریکر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل ’نو ہینڈ شیک‘ پالیسی پر سخت تنقید کر چکے ہیں سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ کھیل کو اس کی اصل روح کے مطابق کھیلا جانا چاہیے، بصورت دیگر کھیلنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔

 

Tags: اردو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کرکٹ

Post navigation

Previous: آئی سی سی کا بھارت سے عالمی ایونٹ منتقل کرنے پر غور
Next: پاکستان نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کیلئے براہِ راست کوالیفائی کرلیا

Babar Azam resumes practice after recovering from fitness issues-PCB
  • کھیل

بابر اعظم نے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے کے بعد دوبارہ پریکٹس کا آغاز کر دیا

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Former Pakistan captain Azhar Ali appointed consultant for Scotland cricket team-X
  • کھیل

پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

یہ بھی پڑہیے

Babar Azam resumes practice after recovering from fitness issues-PCB
  • کھیل

بابر اعظم نے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے کے بعد دوبارہ پریکٹس کا آغاز کر دیا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.