بلاول بھٹو کی وزارت داخلہ آمد، وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے استقبال کیا

0
63

بلاول بھٹو کی وزارت داخلہ آمد، وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے استقبال کیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزارت داخلہ کے دفتر کا کا دورہ کیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے استقبال کیا.

بلاول بھٹو زرداری نے وزارت داخلہ کی دیوارِ شہدا کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے وزارت داخلہ کی شہدا گیلری میں شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر کو نصب کیا.

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزارت داخلہ کی دیوارِ شہدا پر شہید بینظیر بھٹو کی تصویر کی رونمائی کے موقع پر نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.