Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف میں تاخیر پر بلاول بھٹو زرداری برہم،زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم

Bilawal Bhutto angry over delay in relief for flood victims, welcomes declaration of agricultural emergency

سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف میں تاخیر پر بلاول بھٹو برہم،زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم

 اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور فلڈز نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث لاکھوں خاندان بے گھر اور ہزاروں دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ فصلیں تباہ، مکانات مسمار اور مویشی بہہ گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن اب تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا جو افسوسناک ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ذاتی طور پر یقین دہانی کرائی تھی کہ متاثرین کو بی آئی ایس پی کے تحت ریلیف ملے گا، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے نظام کے تحت بین الاقوامی امداد کی اپیل میں تاخیر بھی “ناقابلِ فہم” ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ دنیا بھر میں قدرتی آفات کے پہلے 72 گھنٹوں میں امداد کی اپیل کی جاتی ہے، جیسا کہ پاکستان نے 2005 کے زلزلے، 2010 کے سیلاب اور 2022 کے تباہ کن فلڈز میں کیا تھا۔ “بین الاقوامی امداد کی اپیل نہ کرکے کروڑوں متاثرہ پاکستانیوں کو محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں”، بلاول نے کہا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت متاثرین سیلاب کے لیے صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب اور سندھ کے دوروں کے بعد ان کی ملاقات وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیرِ زراعت سے ہوئی ہے، جس میں زراعت سے وابستہ برادری کی مدد کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ نقصان زراعت کے شعبے کو پہنچا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت اس کی بحالی کے لیے ہمارے اقدامات میں بھرپور تعاون کرے۔

Tags: اقوام متحدہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی ریلیف زرعی ایمرجنسی سیلاب متاثرین

Post navigation

Previous: کراچی اور دیگر شہروں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے صنعتی و تجارتی شعبہ مفلوج
Next: دوحہ پر اسرائیلی حملہ: ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس، پاکستان اور اسرائیل میں گرماگرم مباحثہ

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.