نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹوکس ممکنہ طور پر اسکواڈ میں شامل ہو کر قیادت بھی سنبھال سکتے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم اسٹوکس اور گس ایٹکنسن کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم پروٹوکول کی خلاف ورزی پر دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔
سابق انگلش آل راؤنڈر این بوتھم نے اسٹوکس کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے واقعات کے باوجود انہیں اپنی ذمہ داریوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
