Ben Stokes' England Test captaincy under scrutiny amid ECB investigation-ECB
لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر گس اٹکنسن کے خلاف ٹیم پروٹوکول کی مبینہ خلاف ورزی پر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کے بعد اسٹوکس کی بطور کپتان مستقبل کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
یہ واقعہ نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی فتح کے بعد پیر کی صبح ایک نائٹ کلب میں پیش آیا ای سی بی کے مطابق معاملہ کرکٹ ریگولیٹر کے سپرد کر دیا گیا ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن 17 جون سے اوول میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں اگر اسٹوکس دستیاب نہ ہوئے تو نائب کپتان ہیری بروک ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔
ای سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، جبکہ تحقیقات جاری رہیں گی اس واقعے نے انگلش کرکٹ میں کھلاڑیوں کے طرزِ عمل اور حالیہ سخت ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔




