Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس میں 705 پوائنٹس کی کمی

1 minute read
stock

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس میں 705 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 705 پوائنٹس کی تنزلی سے 80 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 51 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 705 پوائنٹس یا 0.9 فیصد کمی سے 77 ہزار 520 پر آگیا، جو گزشتہ روز 78 ہزار 225 پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو بھی انڈیکس میں 741 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔

اس سے قبل 29 جولائی کو انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پر پہنچ گیا تھا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بھی یہی وجوہات بتاتے ہوئے مزید کہا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام حاصل کرنے میں چین کی پاکستان کی حمایت کے عزم کی رپورٹوں کے بعد انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل چین سے واپسی کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ چین نے پاکستان کی زرمبادلہ کی مشکلات کو تسلیم اور آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کے کیس کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنے کے علاوہ نئے کاروباری منصوبوں اور توانائی کے شعبے کی ادائیگیوں کی ری پروفائلنگ میں مدد کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرض اور ایکویٹی ری شیڈولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اب متعلقہ مالیاتی اداروں اور چینی منصوبوں کے اسپانسرز کے ساتھ ورکنگ گروپس میں جائیں گے جن کے لیے پاکستان مقامی چینی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔

23 جولائی کو مسلسل 2 روز شدید مندی کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 917 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

19 جولائی کو آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جب ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1900 پوائنٹس سے زائد کم ہوا تھا، تاہم انڈیکس 1721 پوائنٹس کی تنزلی سے 80 ہزار 117 پر بند ہوا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا تھا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بے یقینی کے سبب مارکیٹ میں کمی ہوئی۔

13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 15 جولائی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

3 جولائی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 680 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے قبل 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 14 جون کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔

Tags: انڈیکس بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج پی ایس ایکس ویب سائٹ شدید مندی

Post navigation

Previous: تحریک انصاف کے اہم رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
Next: فوج عوام کے اعتماد کی علامت،فوج عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی:بنگلہ دیشی آرمی چیف کا اعلان

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

یہ بھی پڑہیے

Pakistan, Argentina likely to hold friendly football match-X
  • کھیل

پاکستان، ارجنٹائن میں فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان

Former Afghanistan cricketer Shapoor Zadran admitted to hospital in critical condition, Shahid Afridi offers help-X
  • کھیل

افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، شاہد آفریدی کی مد د کی پیشکش

Pakistan squad announced for Test series against Bangladesh-PCB
  • کھیل

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.