Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • پاکستان

بسنت ایک قدیم ثقافتی ورثہ، جو بقا کی جنگ لڑ رہا ہے

Basant, an ancient cultural heritage, is fighting for survival.

Basant, an ancient cultural heritage, is fighting for survival

معصومہ زہرا
اسلام آباد

پتنگ بازی کوبرصغیر کی ایک قدیم ثقافت کا درجہ حاصل ہے یہ نہ صرف جوش و خروش کا ایک ذریعہ ہے بلکہ مل جل کر بیٹھنے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے اورثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ بسنت سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی بہار ہیں کیونکہ یہ تہوار ہندی کیلینڈر کے پانچویں مہینے ماگھ کی پانچ تاریخ جدید کیلنڈر کے مطابق ۲ فروری کو منایا جاتا ہے اس لیے اس بسنت پنجمی بھی کہا جاتا ہے۔اس تہوار کی تاریخی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ رگ وید جو دنیا کی قدیم ترین کتاب مانی جاتی ہے اس میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔ ویدوں میں اس تہوار کا تعلق سرسوتی دیوی سے بتایا جاتا ہے جو ہندو مذہب میں فن اور موسیقی کی دیوی سمجھی جاتی ہیں ۔ ویدوں کے مطابق، یہ سرسوتی دیوی کا دن ہے۔ اس دن خوشی منائی جاتی ہے اور سرسوتی دیوی کی پوجا کی جاتی ہے۔ خوشی کے اظہار کے لیے نئے کپڑے پہنے جاتے ہیں اور پتنگیں اڑائی جاتی ہیں اور موسیقی سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔

تقسیم کے بعد بسنت کا تہوار پاکستان میں بھی ایک مقبول ثقافتی ورثے کے طور پر منایا جاتا ہے خاص کر لاہور میں اس تہوار کا اہتمام انتہائی جوش و خروش کے ساتھ کیا جاتاہے ۔لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پتنگ بازی کے خلاف بنائے گئے نئے قانون کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی کو ایک ناقابلَ ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سال قید اور بیس لاکھ جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پتنگ اڑانے والے بچوں پر پہلی بار ۵۰ ہزار جبکہ دوسری بار ایک لاکھ جرمانہ مقرر کیا گیاہے۔

 بسنت کے روز سرسوتی دیوی کی پوجا کی جاتی ہے۔ نئے کپڑے پہنے جاتے ہیں اور پتنگیں اڑائی جاتی ہیں
بسنت کے روز سرسوتی دیوی کی پوجا کی جاتی ہے۔ نئے کپڑے پہنے جاتے ہیں اور پتنگیں اڑائی جاتی ہیں

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ قانون عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے ، کیونکہ اس تہوار کے دوران استعمال ہونی والی دھاتی ڈور کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاں ہوا ہے ۔اس کے علاوہ پتنگ اڑاتے ہوئے کئی بچے چھتوں سے نیچے گرتے ہیں یہی نہیں اکثر شہری اس تہوار کے موقع پر پتنگ بازوں کی جانب سے چلائی گئی گولیوں کا بھی نشانہ بنتے ہیں ، جس کے نتیجے میں ہر سال بسنت کے موقع پر پاکستانی عدالتوں میں مقدمے درج ہوتے ہیں۔ ان مسائل کی روشنی میں حکومت نے اس تہوار پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ صدیوں پرانی اس روایت پر اتنی سخت قانون سازی غیر منصافانہ ہے ۔ بسنت پاکستان کا ایک مقبول ثقافتی تہوار ہے اور اس کی تاریخ برصغیر میں صدیوں پر محیط ہے۔ اس قدیم تہوار کی بقا کے لیے ہم دنیا کے دیگر ممالک کے کیے گئے اقدامات سے بھی سیکھ سکتے ہیں مثال کے طور پر جاپان کے ہم فیسٹیول سے لے کر گجرات میں ہندوستان کے بین الاقوامی پتنگ میلے تک ان ممالک کی حکومتوں نے ان تہواروں کی سرپرستی کی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پتنگ بازی کے لیے مخصوص جگہوں کا تعین کیااور خاص قسم کی دھاتی ڈوروں پر پابندی لگا کر اس قدیم روایت کو زندہ رکھا اور عوام کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا۔

اس کے علاوہ پتنگ بازی کو غیر اسلامی قرار دیے جانے والے حالیہ مذہبی بیان نے اس تہوار کی بقا کو مزید نقصان پہنچایا ، اس بیان کی وجہ سے نہ صرف ایک عوامی مسئلے کو مذہبی بحث میں بدل دیا گیا بلکہ اس بیان نے اس قدیم ثقافتی ورثے کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ساتھ جوڑ دیا جبکہ حقیقت یہ ہے بسنت صرف ایک ثقافتی اور تفریحی تہوا ر ہے اس کا مذہب اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مخصوص ثقافتی روایت کو زندہ رکھنے کے لیے مخصوص افراد کا تعین کیا جائے ،ان افراد کو خصوصی اجازت نامے دیے جائیں اور پتنگ بازی میں استعمال ہونے والے مواد کے محفوظ استعمال کو یقینی بنائے جائے۔ اس اقدام سے نہ صرف عوامی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی بلکہ اس ثقافتی ورثے اور اس سے جڑے روزگار کے مواقعوں کو بھی محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ حکومت کو اس پہلو پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کسی قوم کی ثقافتی روایات کو مکمل طور پر ختم کرنا اس قوم کی آنے والی نسلوں کو ان کی تاریخ ، روایات اور ثقافت سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

Tags: اردو انٹرنیشنل بسنت پاکستان پتنگ بازی پنجاب حکومت رگ وید قدیم ثقافتی ورثہ لاہور

Post navigation

Previous: روہت سے لے کر پنت تک، بھارتی ٹیسٹ اسٹار رانجی ٹرافی میں واپسی کے پہلے دن فلاپ
Next: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز کون کرے گا؟

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

یہ بھی پڑہیے

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.