Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی، ہزاروں اساتذہ و ڈاکٹرز کا مستقبل خطرے میں

Ban on women's education in Afghanistan, future of thousands of teachers and doctors at risk

Ban on women's education in Afghanistan, future of thousands of teachers and doctors at risk

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رائٹرز کی خبر کے مطابق یونیسف  نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر عائد پابندیاں برقرار رہیں تو 2030 تک ملک 25 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ اور طبی عملے سے محروم ہو سکتا ہے، جس سے بنیادی خدمات کا نظام شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق طالبان دور حکومت میں عائد پابندیوں کے باعث پہلے ہی کم از کم 10 لاکھ لڑکیاں متاثر ہو چکی ہیں، جبکہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو یہ تعداد 2030 تک دگنی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 20 ہزار خواتین اساتذہ اور 5,400 ہیلتھ ورکرز نظام سے باہر ہو سکتے ہیں، جو 2021 کی مجموعی افرادی قوت کے ایک بڑے حصے کے برابر ہے۔

ادارے نے مزید خبردار کیا کہ 2035 تک طبی شعبے میں خواتین کی کمی 9,600 تک پہنچ سکتی ہے، جو صحت کے نظام کیلئے ایک سنگین بحران ہوگا، خاص طور پر ایسے معاشرے میں جہاں خواتین مریضوں کے لیے خواتین عملہ ضروری سمجھا جاتا ہے۔

یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کے مطابق اگر لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھا گیا تو مستقبل میں اساتذہ، ڈاکٹروں اور نرسز کی شدید قلت پیدا ہوگی، جس سے تعلیم اور صحت دونوں شعبے متاثر ہوں گے۔

رپورٹ میں معاشی اثرات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے مطابق خواتین کی افرادی قوت میں کمی سے افغانستان کو سالانہ تقریباً 5.3 ارب افغانی کا نقصان ہو سکتا ہے، جو ملک کی مجموعی معیشت پر اضافی دباؤ ڈالے گا۔

یونیسف نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر پابندیاں ختم کریں، لڑکیوں کی تعلیم بحال کریں اور خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کریں تاکہ ملک کو ایک بڑے انسانی اور معاشی بحران سے بچایا جا سکے۔

Tags: افغان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل تعلیم خواتین اساتذہ معاشی اثرات یونیسف

Post navigation

Previous: 19 سالہ رایان حبیب نے آئرن مین چیلنج مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی
Next: مہنگائی کا نیا طوفان؟ اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد کر دی، مزید اضافے کا انتباہ

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.