Babar Azam's unbeaten century helps Pakistan beat Sri Lanka by 8 wickets-PCB
پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، جہاں لنتھ لیاناگے 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف 289 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا کپتان کی غیر موجودگی میں قیادت کرنے والے سلمان علی آغا کی ٹیم نے ہدف 49 اوورز میں صرف دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
بابر اعظم 102 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان بھی 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اوپنرز فخر زمان نے 78 اور صائم ایوب نے 33 رنز اسکور کیے۔
میچ کے دوران راولپنڈی اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے پولیس کے مطابق حالیہ حالات کے پیش نظر چیکنگ مزید سخت کی گئی
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔



