فیفا کونسل کے بیورو نے پہلے انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کی میزبانی آذربائیجان کو دے دی۔
نوجوان فٹبالرز کا یہ عالمی ایونٹ 22 سے 31 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگا، جس میں فیفا کی تمام رکن ایسوسی ایشنز کی انڈر 15 لڑکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
فیفا کے مطابق 2027 کا ایڈیشن لڑکیوں کی قومی ٹیموں کے لیے مختص ہوگا، جبکہ 2028 سے لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے آذربائیجان 2027 کے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کا مشترکہ میزبان بھی ہوگا۔
