
Asia Cup: Important match between Pakistan and Sri Lanka-Image Credit: X
ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی دونوں ٹیموں کو اپنے ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد یہ مقابلہ فائنل میں رسائی کے لیے فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا کو بنگلادیش نے 4 وکٹوں سے ہرایا میچ جیتنے والی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوں گے، جبکہ شکست کی صورت میں اگر مگر کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ جیت کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ، تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی دوسری جانب سری لنکن کپتان چیراتھ اسالانکا نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف شکست کو پس پشت ڈال کر اب تمام تر توجہ پاکستان سے کامیابی پر مرکوز ہے۔