Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

انٹار کٹیکا کی سمندری برف میں ریکارڈ کمی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے، تحقیق

GettyImages_641211734

انٹار کٹیکا کی سمندری برف میں ریکارڈ کمی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے، تحقیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) براعظم انٹار کٹیکا کی سمندری برف میں 2023 کے دوران بے نظیر کمی کو ریکارڈ کیا گیا تھا اور ایسا موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہوا۔

برٹش انٹارکٹک سروے (بی اے ایس) کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انٹار کٹیکا کی برف میں آنے والی کمی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے اور قدرتی حالات میں ایسا ہونا لگ بھگ ناممکن تھا۔

تحقیق کے دوران 18 موسمیاتی ماڈلز کو استعمال کرکے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ انٹار کٹیکا کی سمندری برف میں کمی میں موسمیاتی تبدیلیوں نے کس حد تک کردار ادا کیا۔

محققین نے بتایا کہ 2023 میں انٹار کٹیکا ی سمندری برف میں ہونے والی کمی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے، قدرتی طور پر اس کا امکان 2 ہزار برسوں میں ایک بار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں مستقبل میں اس طرح برف کی کمی کا امکان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹار کٹیکا کی سمندری برف میں آنے والی ریکارڈ کمی کے اثرات طویل المعیاد ہوں گے۔

محققین کے مطابق ہم نے دریافت کیا کہ اس طرح کی کمی کے بعد انٹار کٹیکا کی سمندری برف اگلے 20 برسوں میں بھی دوبارہ ریکور نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر سمندری برف آئندہ چند برسوں میں بڑھنا شروع ہوئی تو بھی اس کی مقدار گزشتہ دہائیوں کے مقابلے میں کافی کم ہوگی۔

اس کے نتیجے میں خطے میں رہنے والے جانداروں جیسے وہیلز اور پینگوئن پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے 20 برسوں تک سمندری برف کی سطح می کمی سے مقامی اورعالمی موسم پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ انٹار کٹیکا کی سمندری برف 26 لاکھ اسکوائر کلومیٹر کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

یہ رقبہ پاکستان سے 3 گنا بڑا یا ارجنٹینا کے برابر سمجھا جا سکتا ہے۔

انٹار کٹیکا کی سمندری برف زمین کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ وہ سورج کی حرارت کو واپس خلا میں پلٹا دیتی ہے اور پانی کو ٹھنڈا رکھتی ہے۔

اس برف کے بغیر ہمارا سیارہ بہت زیادہ گرم ہو سکتا ہے۔

انٹار کٹیکا میں حالیہ دہائیوں کے دوران سمندری برف کی سطح میں ریکارڈ اضافے اور کمی دونوں رجحان دیکھنے میں آئے، جس دوران سائنسدانوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل تھا کہ ایسا عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ہو رہا ہے یا کسی اور وجہ سے۔

مگر 2016 سے سائنسدان برف کی سطح میں کمی کے رجحان کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور ان کے خیال میں اس براعظم کی برف غائب ہونے کی ذمہ دار موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

Tags: انٹار کٹیکا کی برف برٹش انٹارکٹک سروے سمندری برف موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ موسمیاتی ماڈلز

Post navigation

Previous: پاکستانی کوہ پیما سر باز علی نے ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کر لیا
Next: لندن سے سنگاپور جانے والے طیارے کو دورانِ پرواز جھٹکے لگنے سے 1 شخص ہلاک، 30 زخمی

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑہیے

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.