Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلٹینس سٹار اینڈی مرے کا اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹینس سٹار اینڈی مرے کا اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسکبرطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سابق ومبلڈن، یو ایس اور اولمپکس چیمپئن اینڈی مرے پیرس اولمپکس 2024 میں برطانوی ٹینس ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور یہ 37 سالہ کھلاڑی کا 5 واں اولمپکس ہو گا۔

اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پیرس پہنچ گیا ہوں۔

Andy Murray to retire as he says Paris Olympics his 'last ever tennis tournament'
Andy Murray to retire as he says Paris Olympics his ‘last ever tennis tournament’
Photo Credit :Reuters

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈی مرے 2012 لندن اور 2016 ریو اولمپکس میں سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اینڈی مرے ماضی میں رینکنگ میں نمبر ون بھی رہ چکے ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم اور بڑے ٹورنامنٹس بھی جیتے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments