اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور نے حال ہی میں اس عہدے میں عدم دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان کے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات کے بارے میں کھل کر بتا دیا۔
ہندوستان کے موجودہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے بعد اس کردار کوجاری نہیں رکھیں گے۔
آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کے ہیڈ کوچ فلاور سے کل راجستھان رائلز کے خلاف پلے آف کھیل کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کردار پر بات کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا۔
فلاور نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں نے اپلائی نہیں کیا اور میں نے اپلائی نہیں کرنا میں اس وقت فرنچائز گیم میں اپنی شمولیت سے خوش ہوں.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دلچسپ کام ہے، اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں کچھ شاندارٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہا ہوں جن سے میں اس وقت پوری طرح لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ لیجنڈری آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی حال ہی میں ہندوستان کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔
پونٹنگ نے تصدیق کی کہ اس کام کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا تھا اور وہ اس پیشکش کو قبول کرنا پسند کریں گے، لیکن ان کے موجودہ وعدوں نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا فی الحال ساڑھے تین سال کی مدت کے لیے اگلا ہیڈ کوچ بننے کے لیے ممکنہ امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کے عمل میں ہے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 مئی ہے۔