Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Afghanistan

افغانستان: زلزلے سے 2,200 ہلاکتیں، خواتین امدادی سرگرمیوں سے محروم

1 minute read
Afghanistan 2,200 killed in earthquake in eastern provinces, women deprived of relief activities

افغانستان: مشرقی صوبوں میں زلزلے سے 2,200 ہلاکتیں، خواتین امدادی سرگرمیوں سے محروم — الجزیرہ

عالمی خبر سراں ادارے “الجزیرہ “ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان میں 31 اگست کو آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے میں 2,200 سے زائد افراد ہلاک اور 3,600 سے زیادہ زخمیہوئے۔ طالبان حکام کے مطابق، سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کُنڑ اور ننگرہار ہیں، جہاں زلزلے کے تین ہفتے بعد بھی امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے سے متاثرہ تقریباً پانچ لاکھ افراد امداد کے منتظر ہیں لیکن خواتین امدادی سرگرمیوں میں نمایاں طور پر غیر موجود ہیں۔

خواتین کی غیر موجودگی

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں خواتین کی امدادی سرگرمیوں میں کمی کی بڑی وجہ طالبان حکومت کی پالیسی ہے۔2022 میں طالبان نے این جی اوز میں خواتین کے کام پر پابندی لگائی تھی اور ایک سال بعد اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ افغان خواتین کی شمولیت بھی روک دی تھی۔

امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں نے قدرتی آفات کے دوران خواتین متاثرین تک پہنچنا مزید مشکل بنا دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق زلزلے میں مرنے یا زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچیاں تھیں۔

عالمی اداروں کی تشویش

سات  ستمبر کو عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین امدادی کارکنوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق متاثرہ علاقوں کے 90 فیصد طبی عملے مرد ہیں، جبکہ خواتین کی محدود تعداد زیادہ تر دائیوں اور نرسوں پر مشتمل ہے۔

رضاکار فاطمہ نے الجزیرہ کو بتایا کہ سماجی اور ثقافتی ضابطوں کے باعث کئی مرد رضاکار خواتین کو چھونے سے گریز کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بروقت امداد نہ ملنے سے کئی خواتین لاپتہ یا زخمی رہ گئیں۔

طالبان کا موقف

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں کسی قسم کی صنفی تفریق نہیں کی جاتی۔کُنڑ کے صوبائی عہدیدار نجیب اللہ حقانی نے بتایا کہ افغان فوج اور رضاکاروں نے سب متاثرین کی مدد کی اور یونیسیف کے قائم کردہ فیلڈ کلینک میں خواتین ڈاکٹرز بھی موجود تھیں۔

ناقص سہولیات اور طبی مشکلات

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ کے 16 ستمبر کے سروے میں بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں کے 7,700 سے زائد خاندان اب بھی کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔امدادی کیمپوں میں خواتین کے لیے علیحدہ بیت الخلا نہ ہونے سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔امدادی ادارہ عسیل (Aseel) کے مطابق خواتین حفظانِ صحت کے مسائل اور ناقص ماحول کے باعث بخار، اسہال اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہیں۔

حاملہ خواتین کے لیے خطرہ

تعلیم اور سفر پر پابندیوں کے سبب خواتین طبی عملے کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ الجزیرہ کے مطابق خاص طور پر 11,600 حاملہ خواتین تاحال مدد کی منتظر ہیں۔افغانستان میں زچہ و بچہ کی شرح اموات جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے ۔عالمی بینک کے مطابق 2023 میں ہر ایک لاکھ زندہ پیدائشوں پر 521 مائیں جان سے گئیں۔

مقامی تعاون

امدادی تنظیم لرن افغانستان کی سربراہ پشتانہ درانی نے کہا کہ زلزلہ زدہ علاقوں کے قدامت پسند مکینوں نے خواتین امدادی کارکنوں کی موجودگی کو قبول کیا اور ان کی مدد کی۔

“یہ ضرور قدامت پسند کمیونٹیز ہیں، لیکن امداد کے لیے وہ کھلے دل سے تعاون کر رہی ہیں۔”

Tags: افغانستان اقوام متحدہ الجزیرہ حفظانِ صحت طالبان حکام طبی مشکلات ناقص سہولیات

Post navigation

Previous: پاک-سعودی دفاعی معاہدہ سے قطر پر اسرائیلی حملے کا تعلق نہیں،خواجہ آصف کی وضاحت
Next: ٹرمپ کا زیلنسکی کو عندیہ، یوکرین کو روس کے اندر حملوں کے لیے طویل فاصلے کے ہتھیار دینے پر غور

Ban on women's education in Afghanistan, future of thousands of teachers and doctors at risk
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی، ہزاروں اساتذہ و ڈاکٹرز کا مستقبل خطرے میں

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Peshawar High Court decision POR and ACC cards ineffective, orders return of Afghan citizens
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ:پی او آر اور اے سی سی کارڈ غیر مؤثر، افغان شہریوں کی واپسی کا حکم

یہ بھی پڑہیے

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.