Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ایکسپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق غزہ کیلئے روانہ ہونے والے امدادی بیڑے کو اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی پانیوں میں روکنے کے دعوے پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جبکہ ترکیہ نے اس اقدام کو سمندری قزاقی قرار دے کر سخت ردعمل دیا ہے۔

فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق گلوبل صمود کے تحت بھیجے گئے امدادی جہازوں کو یونان کے قریب کریٹ کے علاقے میں اس وقت روک لیا گیا جب وہ غزہ کی جانب بڑھ رہے تھے۔ یہ بیڑا 12 اپریل کو بارسلونا سے روانہ ہوا تھا اور اس کا مقصد غزہ میں انسانی بحران کے پیش نظر امداد پہنچانا تھا۔

منتظمین نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے سینکڑوں میل دور کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف جہازوں کو تحویل میں لیا بلکہ مسافروں کو بھی حراست میں لے لیا، جسے انہوں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ترک وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام انسانی اقدار، عالمی قانون اور سمندری آزادی کے اصولوں کے منافی ہے، اور اس حوالے سے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ادھر اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر ڈینی ڈینن نے کہا کہ بیڑے کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا تھا، اور فوج نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ایسے کسی امدادی مشن کو روکا گیا ہو۔ گزشتہ سال بھی اسی نوعیت کے ایک بیڑے کو روک کر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔

اسرائیل کا مؤقف ہے کہ وہ غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں ڈال رہا، تاہم فلسطینی حکام اور عالمی ادارے کہتے ہیں کہ 20 لاکھ سے زائد آبادی کیلئے پہنچنے والی امداد اب بھی ناکافی ہے۔

Tags: اسرائیل اقوام متحدہ امدادی مشن ترک وزارتِ خارجہ ترکیہ غزہ فلوٹیلا

Post navigation

Previous: ہرمز بحران پر نیا موڑ، امریکا کی سفارتی مہم، ایران کا سخت ردعمل
Next: ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.