A memorable year for Muhammad Nawaz, the silent hero of Pakistan-Image Credit: PCB
تحریر: راشد زبیری
سال 2025 پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کے نام رہا راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ لیفٹ آرم اسپنر اور کارآمد بیٹر نے پورے سال بھر تسلسل کے ساتھ ایسی پرفارمنس دی جس نے نہ صرف کوچ مائیک ہیسن کا اعتماد جیتا بلکہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں اپنی جگہ مزید مضبوط کر لی جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فلوریڈا سیریز میں 21.52 کی اوسط سے 7 وکٹیں لے کر مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ اگست میں شارجہ میں افغانستان اور یو اے ای کے خلاف سیریز میں 120 رنز اور 10 وکٹوں کے ساتھ دوبارہ بہترین کھلاڑی قرار پائے نومبر میں راولپنڈی کی سہ فریقی سیریز میں 52 رنز اور 10 وکٹیں لے کر ایک بار پھر پلیئر آف دی سیریز بنے پورے سال میں نواز نے 26 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے، 36 وکٹیں حاصل کیں، اور چار بار سیریز کے بہترین کھلاڑی رہے بیٹنگ میں بھی 362 رنز، 138.16 کے اسٹرائیک ریٹ، اور جارحانہ شاٹس نے انہیں مکمل آل راؤنڈر ثابت کیا مختصراً، 2025 وہ سال تھا جس نے محمد نواز کو پاکستان کے اہم ترین ٹی ٹوئنٹی میچ ونر کے طور پر نمایاں کر دیا، ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر جس پر ٹیم ہر مشکل گھڑی میں بھروسہ کر سکتی ہے۔






